عالمی خبریں

لندن میں مظاہرہ کر رہے 280 ماحولیاتی کارکنان گرفتار

پولس کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی بحران سے متعلق مظاہرہ کرنے والے ایكسٹنكشن ربیلين کے 280 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس دوران ایكسٹنكشن ربیلين کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج و مظاہرہ دو ہفتوں تک جاری رہے گیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لندن: برطانیہ میں پولس نے ماحولیات بحران پر احتجاج و مظاہرہ کرنے والے ماحولیات گروپ ’ایكسٹنكشن ربیلين‘ کے ایک بڑے احتجاج و مظاہرہ کے پہلے دن گروپ کے 280 کارکنان کو مرکزی لندن سے گرفتار کیا ہے۔

پولس نے بتایا کہ ماحولیات بحران کے سلسلہ میں مظاہرہ کرنے والے ایكسٹنكشن ربیلين کے 280 کارکنوں کو پیر کو گرفتار کیا گیاہے۔ اس دوران ایكسٹنكشن ربیلين نے کہا ہے کہ ماحولیاتی بحران پر دو ہفتوں تک احتجاج و مظاہرہ جاری رہے گا۔

Published: 08 Oct 2019, 8:50 PM IST

ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کے ساتھ پیر کی صبح بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر اتر آئے۔ وزیر اعظم بورس جانسن نے پولس کو مظاہرین کے خلاف سخت قدم اٹھانے کا حکم دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایكسٹنكشن ر بیلین نے دعوی کیا ہے گرفتار کیے گئے لوگوں میں آکسفورڈ سے ریٹائرڈ سماجی کارکن 81 سالہ سارہ لاسنبی بھی شامل ہیں۔

Published: 08 Oct 2019, 8:50 PM IST

قابل ذکر ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملہ پر سماجی کارکنوں کا مظاہرہ جرمنی کے دارالحکومت برلن، ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم اور سڈنی میں بھی ہو رہے ہیں۔

Published: 08 Oct 2019, 8:50 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Oct 2019, 8:50 PM IST