عالمی خبریں

فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں 20 افراد ہلاک، 90 زخمی

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز طالبانیوں نے ہرات کے مضافاتی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ شمال مغربی صوبہ ہرات کے 17 میں سے 16 اضلاع ابھی طالبان کے قبضے میں ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کابل: افغانستان میں ہرات شہر اور اس کے مضافات میں گزشتہ چار دنوں سے فوج اور طالبانیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور دیگر90 زخمی ہو گئے ہیں۔ ٹولو نیوز کے مطابق فوج اور طالبانیوں کے درمیان جھڑپ میں عام شہریوں کے علاوہ کم از کم 16 فوجیوں کی بھی جانیں گئی ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز طالبانیوں نے ہرات کے مضافاتی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ شمال مغربی صوبہ ہرات کے 17 میں سے 16 اضلاع ابھی طالبان کے قبضے میں ہیں۔ افغانستان سے بین الاقوامی فوجیوں کے انخلا کے درمیان فوج اور طالبان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ طالبان نے دیہی علاقوں کے بڑے حصوں پر قبضہ کر لیا ہے اور بڑے شہروں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے تیز کر دیئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined