ہالی ووڈ

ہالی ووڈ کی سپرہٹ فلم ’جمان جی‘کا سیکوئل تیار

ہالی ووڈ کی سپرہٹ فلم ’جمان جی‘کا سیکوئل تیار

جمان جی 
جمان جی  

کیا آپ کو یاد ہے ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’جمان جی‘ جس سے ہمارے بچپن کی کئی یادیں جڑی ہیں، تو تیار ہوجائیے ایک اور ایڈونچر کے لیے۔ کیونکہ اس سپر ڈوپر ہٹ فلم کا سیکوئل ’جمان جی ویلکم ٹو دا جنگل‘تیار ہوگیا اوراس سال ریلیز کیا جارہا ہے۔بچپن کی یادوں کو تازہ کرنے پھر سے آرہی ہے فلم جمان جی ایک نئے سیکوئل’ جمان جی ویلکم ٹو دا جنگل‘کےساتھ۔ فلم ’جمان جی ٹو‘ہم سب کو ایڈونچر رائیڈ پر لے کر جارہی ہے مگر اس بار کاسٹ بھی الگ ہے اوراسٹوری بھی۔فلم کی کاسٹ میں دا راک، کیون ہارٹ ،جیک بلیک اور دیگراداکار میں شامل ہیں۔ فلم کی کہانی 4دوستوں کی ہے جنھیں ایک پرانا وڈیو گیم ملتا ہےجو ان کی زندگیوں کو ایک دم سے تبدیل کردیتا ہے۔فلم ’جمان جی ویلکم ٹو دا جنگل‘اس ستمبر میں سنیما ہاوسز میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

Published: 11 Aug 2017, 12:14 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Aug 2017, 12:14 PM IST