
91 سالہ معروف و مشہور کامیڈی اداکار جیری لوئس اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ان کے خاندان کے لوگوں نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ لوئس صرف کامیڈی کنگ ہی نہیں تھے، وہ پروڈیوسر، رائٹر اور ڈائریکٹر بھی تھے۔ انھوں نے سب سے پہلے 1950 کی دہائی میں ڈین مارٹن کے کامیڈی پارٹنر کی شکل میں اپنی شناخت بنائی تھی۔ بعد ازاں نائٹ کلب اور ٹی وی شوز وغیرہ میں کامیڈی پروگرام کر کے ایک الگ پہچان بنائی۔ انھیں امریکہ میں ’کامیڈی کنگ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ان کی بہترین کارکردگی کے سبب ہی انھیں امریکن کامیڈی ایوارڈ، لاس اینجلس فلم کریٹکس ایسو سی ایشن اور فلم فیسٹیول سمیت کئی مقبول ایوارڈ سے نوازا گیا۔
جیری لوئس نے ’دی ناٹی پروفیسر‘، ’دی بیل بوائے‘ اور ’لیڈیز مین‘ جیسی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ جہاں تک ان کے کامیڈی شو کی بات ہے، ڈین مارٹن کے ساتھ ’مارٹن اینڈ لوئس‘ بہت مقبول ہوا تھا۔ شہرت یافتہ کامیڈین جم کیری، اداکار ڈینی ٹریجو سمیت کئی بڑی ہستیوں نے جیری کے انتقال پر افسوس ظاہر کیا اور ان کے گھر والوں کو صبر کی تلقین کی۔ جم کیری نے اپنے مزاحیہ انداز میں جیری کے بارے میں لکھا کہ ’’یہ بے وقوف نقلی نہیں تھا۔ وہ بلاشبہ جینیس تھا۔ میں آج جو ہوں، ان کی وجہ سے ہی ہوں۔‘‘ ڈینی ٹریجو نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’گاڈ جیری لیوس کی روح کو امن و امان کے ساتھ رکھے۔ اپنی پوری زندگی دوسروں کو ہنسانے کے لیے شکریہ۔ آپ اپنی طرح کے تنہا کامیڈین تھے۔‘‘ �وزی��|��:=
Published: 21 Aug 2017, 12:18 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Aug 2017, 12:18 PM IST