فٹبال

کورونا پازیٹو فرانسیسی فٹ بال کلب کے ڈاکٹر نے کی خودکشی

60 سالہ گونزالیز اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر میں ہی قرنطینہ میں رہ رہے تھے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کی اہلیہ بھی کووڈ-19 سےمتاثرہوگئی تھیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ماسکو: فرانس کے اسٹیڈ ڈی ریمس فٹ بال کلب کے ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد قرنطینہ کے دوران خودکشی کرلی ہے۔ فرانسیسی لی پیرسین اخبار کی خبر کے مطابق گونزالیز کورونا سے متاثر ہونے کے بعد گوشہ تنہائی میں تھے۔ اپنی جان لینے سے پہلے 60 سالہ گونزالیز اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر میں ہی رہ رہے تھے، میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کی اہلیہ بھی کووڈ 19 سے متاثرہوگئی تھیں۔ انہوں نے خودکشی سے متعلق اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے ڈیتھ نوٹ بھی چھوڑا ہے۔

Published: undefined

متوفی سے اچھی شناسائی رکھنے والے ریمس کے میئر ارناڈ روبینیٹ نے کہا کہ وہ اس خط سے واقف ہیں۔ میں ان کے والدین، ان کی بیوی اور ان کے کنبے کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ وہ کورونا کے شکار ہوئے ہیں۔ روبینیٹ نے اخبار کو بتایا کہ مجھے معلوم ہے کہ انہوں نے اپنے فیصلے کی وضاحت کے لئے ایک نوٹ چھوڑا ہے، لیکن میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ وہ نہایت ملنسار اور بہت محبت کرنے والے آدمی تھے۔ اس دوران کلب کے ایک ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس بات سے بھی واقف نہیں تھے کہ گونزالیز کورونا سے متاثر ہیں حالانکہ انہوں نے ایک ہفتہ قبل ہی ان سے بات کی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت کے مطابق ملک میں اس وقت تصدیق شدہ کووڈ 19 کے 70،478 معاملات ہیں، جن میں سے 8،000 سے زیادہ سنگین ہیں جبکہ 16،000 سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined