فلم اور تفریح

معروف صحافی اور مڈڈے کے سابق آرٹ ڈائریکٹرعطاء اللہ خان کی کورونا نے جان لی 

وہ اپنے کام میں ماہر تھے اور ایک زندہ دل انسان تھے،جو اپنے ماتحت کام کرنے والوں کے ساتھ بہت خلوص اور محبت سے پیش آتے تھے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

روزنامہ انقلاب ممبئی سے وابستہ رہے ایک سینئر فلمی صحافی اور انقلاب اور انگریزی شامنامہ مڈ ڈے کے سابق آرٹ ڈائرکٹر عطاء اللہ خان کا سعودی عرب کے مشہور شہر جدہ میں انتقال ہوگیا۔انہیں 5جون کو کورونا وائرس کے شبہ میں کنگ عبدالعزیز اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ،جہاں انہوں نے جمعہ کی شام عصر اور مغرب کے درمیان داعی اجل کو لبیک کہا۔پسماندگان میں اہلیہ،بیٹا اور بیٹی ہیں۔ انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Published: undefined

عطاء اللہ خان نے روزنامہ انقلاب اور ادارہ کے فلمی رسالہ کہکشاں کو دیدہ زیب اور خوش رنگ بنانے کے لیے کافی محنت کی اور وہ ہمیشہ انقلاب کے مالکان اور چئیر مین خالد انصاری کے قریبی رہے۔1979 میں انقلاب سے جاری ہوئے شامنامہ مڈڈے کے لےآؤٹ اور آرٹ کی ذمہ داری انہیں سونپی گئی ۔ انقلاب پبلیکشنز میں انہوں نے تقریباً 25 سال خدمت انجام دی اور 12سال قبل جدہ میں پرنٹنگ کے ہی شعبے سے وابستہ ہوگئے ۔

Published: undefined

صحافی جاویدجمال الدین کے مطابق ایک فلمی صحافی کے طور پر انہوں نے قدآور فلمی اداکاروں سے کہکشاں اور انقلاب کے لیے انٹرویو کیے ،اس لمبی فہرست میں دلیپ کمار،نوشاد محمدرفیع ،جے راج،جانی واکر،محمود،ریکھا ،امین سیانی ،نروپارائے ،بندو اور لاتعداد اسٹارز شامل رہے ،لیکن اس کے ساتھ انہوں نے اخبار کےلے آؤٹ کو کبھی متاثر نہیں ہونے دیا اور ہمیشہ بہتر سے بہتر کرنے کی تمنا کی۔

Published: undefined

جاوید نے مزید کہاکہ"میری لکھی گئی بانی انقلاب مرحوم عبدالحمید انصاری کی سوانح عمری "عبدالحمید انصاری ،انقلابی صحافی اور مجاہد آزادی ،کا سرورق بھی عطاء اللہ خان نے ہی تیار کیا تھا۔حال میں انہوں نے جدہ سے رابطہ کیا اور کتاب کی تیاری کے دوران پیش آنے والی باتوں کو یاد کیا اور ممبئی آنے پر ملاقات کا یقین دلایا تھا۔

Published: undefined

مڈڈے ملٹی میڈیا کے سابق جنرل منیجر یونس صدیقی نے کہا کہ وہ اپنے کام میں ماہر تھے اور ایک زندہ دل انسان تھے،جو اپنے ماتحت کے ساتھ عملے سے بہت اچھی طرح خلوص اور محبت سے پیش آتے تھے بلکہ کام دوران پیش آنے والی پریشانیوں اور دشواریوں کو بحسن خوبی دور کرتے تھت۔یونس صدیقی کے مطابق فلموں سے کافی لگاؤ رہا اور محمد رفیع اور طلعت محمود کے عاشق تھے ،ہمیشہ فرصت میں سن کے نغمے گنگناتے رہتے تھے۔اردو دنیا ان کمی محسوس کرے گی۔عطاء اللہ خان کے انتقال پر اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر خلیل زاہد اور دیگر اراکین نے بھی گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined