فلم اور تفریح

کروز ڈرگس معاملہ: پارٹی سے پہلے ہی رچ لی گئی تھی آرین خان کو پھنسانے کی سازش! واٹس ایپ چیٹ سے انکشاف

واٹس ایپ چیٹ میں کے پی گوساوی پربھاکر سیل سے کہہ رہا ہے کہ حاجی علی چلے جاؤ اور وہ کام پورا کرو جو میں نے تمہیں بتایا تھا اور پھر وہاں سے گھر واپس آ جانا۔

سمیر وانکھیڈے، آرین خان / آئی اے این ایس
سمیر وانکھیڈے، آرین خان / آئی اے این ایس 

ممبئی: شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سے متعلق ڈرگس معاملہ میں ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں اور این سی بی کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے۔ اے ابی پی نیوز نے اس معاملہ میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی جاسوس کے پی گوساوی اور اس کے ساتھی این سی بی کے نام پر وصولی کا کھیل چلا رہے تھے۔ اے بی پی نیوز نے واٹس ایپ چیٹ کی بنیاد پر یہ انکشاف کیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اس معاملہ میں مہاراشٹر کے وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک نے روز اول سے این سی بی کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ این سی بی نے ڈرگس معاملہ کی جانچ سمیر وانکھیڈے کے ہاتھ سے لے کر دوسری ٹیم کو سونپ دی ہے۔ نیز سمیر وانکھیڈے کے خلاف تفتیش کے بھی احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

اے بی پی نیوز نے این سی بی کے دو اہم گواہوں کے درمیان واٹس ایپ پر ہونے والی چیٹ کو عام کیا ہے۔ یہ گواہ کے پی گوساوی اور پربھاکر سیل ہیں۔ کے پی گوساوی سب سے پہلے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے ساتھ ایک سیلفی میں نظر آیا تھا۔ گوساوی خود کو پرائیویٹ ڈیٹیکٹیو قرار دیتا تھا، لیکن آج وہ جعل سازی اور دھوکہ دہی کے معاملہ میں خود ہی سلاخوں کے پیچھے ہے۔ واٹس ایپ چیٹ میں جس پربھاکر سیل کا ذکر ہے وہ این سی بی کا دوسرا گواہ ہے اور کے پی گوساوی کا ڈرائیور بھی رہ چکا ہے۔

Published: undefined

واٹس ایپ چیٹ میں کے پی گوساوی پربھاکر سیل سے کہہ رہا ہے کہ ’’حاجی علی چلے جاؤ اور وہ کام پورا کرو جو میں نے تمہیں بتایا تھا۔ وہاں سے گھر واپس آ جانا۔ باہر سے تالا بند کر دینا اور چابی کو کھڑی سے ہال میں پھینک دینا۔ جلدی جاؤ اور جلدی واپس آؤ۔‘‘

Published: undefined

اے بی پی نیوز کے مطابق پربھاکر سیل اور کے پی گوساوی کی واٹس ایپ چیٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ کروز پارٹی میں این سی بی کی چھاپہ ماری کے بعد بڑا کھیل چل رہا تھا۔ پربھاکر کے بیان حلفی کے مطابق حاجی علی جان کر انڈیانا ہوٹل کے پاس کسی سے مل کر اس سے 50 لاکھ روپے کیش لانے کو کہا تھا۔

Published: undefined

پربھاکر سیل نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ کروز پارٹی میں این سی بی کے چھاپہ سے قبل ہی کے پی گوساوی کے پاس 10 لوگوں کی ایک فہرست موجود تھی جنہیں نشانہ بنانا تھا۔ پربھاکر سیل نے اپنے بیان حلفی میں بتایا ہے کہ اسے گواہ بنایا گیا تھا اور اسے بغیر بتائے ہی 10 کورے کاغذوں پر دستخط کرا لئے گئے۔ جس وقت یہ کارروائی ہو رہی تھی، اس وقت اس کے پاس آدھار کارڈ بھی نہیں تھا۔ چیٹ سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پربھاکر سیل نے اپنا آدھار کارڈ این سی بی ملازم سمیر سالیکر کو لے بھیجا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined