نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، نکاح میں کرکٹ کا کیا دخل ہے؟

پاکستانی علاقہ سوات سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ ملالہ یوسفزئی اپنے سر پر 2012 میں گولی لگنے کے بعد انگلینڈ علاج کے لیے گئی تھیں جہاں انھوں نے سکونت اختیار کر لی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @Malala
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @Malala
user

قومی آوازبیورو

لندن: امن کی نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی شادی کےبندھن میں بندھ گئی ہیں۔ ملالہ نے منگل کی شب ٹوئٹر کے ذریعے انکشاف کیا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، نکاح میں کرکٹ کا کیا دخل ہے؟

ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’آج میری زندگی کا بہت قیمتی دن ہے۔ عصر اور میں ایک دوسرے کے شریک حیات بن گئے ہیں۔ ہم نے برمنگھم میں اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ گھر پر نکاح کی ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا۔ ہمارے لیے دعا کیجیے گا۔ ہم آگے کا سفر ایک ساتھ طے کرنے کے حوالہ سے پرجوش ہیں۔‘‘


پاکستانی علاقہ سوات سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ ملالہ یوسف زئی اپنے سر پر 2012 میں گولی لگنے کے بعد انگلینڈ علاج کے لیے گئی تھیں جہاں انھوں نے سکونت اختیار کر لی اور کچھ عرصہ قبل آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی۔

ملالہ یوسف زئی کے ٹویٹ کے بعد انہیں مبارک باد پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ لوگ انہیں اور ان کے شوہر عصر ملک کو ٹویٹ کر کے مبارک باد اور دعائیہ کلمات سے نواز رہے ہیں۔


ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک کون ہیں؟

ملالہ یوسفزئی کے کرکٹ کے شوق کا کسے علم نہیں۔ انھوں نے متعدد بار اپنے انٹرویوز میں کھیل میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔حسن اتفاق یہ ہے کہ ان کے شوہر عصر ملک کا کرکٹ سے بہت قریبی تعلق ہے اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 'ہائی پرفارمنس' جنرل مینیجر ہیں۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، نکاح میں کرکٹ کا کیا دخل ہے؟

لاہور کے معروف ایچیسن کالج اور پھر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے پڑھائی کرنے والے عصر ملک پی سی بی میں نوکری کرنے سے قبل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز سے بھی منسلک رہے ہیں، جن کے لیے انھوں نے 'پلئیر ڈیوپلمنٹ' پروگرام تیار کیا تھا۔ (بشکریہ بی بی سی اردو)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Nov 2021, 8:40 AM