فائل تصویر آئی اے این ایس
اس دور کے بہترین اداکار امیتابھ بچن کو اس بات کا افسوس ہے کہ وہ کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کو وقت نہیں دے سکے۔سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کا مشہور گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16 سامعین کو نئی دہلی کے ایک باصلاحیت سافٹ ویئر انجینئر نیرج گری سے متعارف کرایا۔ امیتابھ بچن اس شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔
Published: undefined
ہاٹ سیٹ پر اپنے وقت کے دوران، نیرج نے بتایا کہ 2024 ان کے لیے سرپرائزز سے بھرا رہا ہے ۔ اس دل کو چھو لینے والے لمحے نے ایک ناقابل فراموش تبادلے کا پلیٹ فارم تیار کردیا کیونکہ نیرج نے امیتابھ بچن سے ایک پُرجوش سوال پوچھا کہ جب امیتابھ بچن اور جیا بچن والدین بنے تو ابھیشیک اور شویتا کی ذمہ داری کس نے اٹھائی۔ امیتابھ نے دانشمندی سے فوراً جواب دیا، جیا جی!
Published: undefined
ہنسی یہیں نہیں رکی جب نیرج نے مزاحیہ انداز میں والدین کے چیلنجز کے بارے میں پوچھا، جس پر امیتابھ بچن نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا،جیا جی کرتی تھیں تاہم، امیتابھ بچن نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، سارا کچھ جیا نےکیا ہے... جتنا وقت ہم ابھیشیک اور شویتا کے ساتھ گزارنا چاہتے تھے وہ نہیں گزار پائے۔ جب کام پر جاتے تھے تب وہ سورہے ہوتے اور جب واپس آتے تب بھی وہ سورہے ہوتے… لیکن اب جب وہ بڑے ہوگئے تو میں میں ان کے ساتھ وقت گزارلیتا ہوں۔کون بنے گا کروڑ پتی ہر پیر تا جمعہ رات 9 بجے صرف سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر ہوتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined