کرکٹ

’ہمیں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کھیلنا ہے، اس لحاظ سے یہ سیریز بہت اہم‘، کولکاتہ ٹیسٹ سے قبل کپتان شبھمن گل کا بیان

شبھمن گل نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کے حوالے سے کہا کہ ’’وہ ایک اچھی ٹیم ہے اور ہمیں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کھیلنا ہے اور اس لحاظ سے یہ ایک اہم سیریز ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس کے دوران ہندوستانی ٹیم کے کپتان شبھمن گل، (ویڈیو گریب)</p></div>

پریس کانفرنس کے دوران ہندوستانی ٹیم کے کپتان شبھمن گل، (ویڈیو گریب)

 

کولکاتہ میں جمعہ (14 نومبر) سے شروع ہونے والے ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز سے قبل جمعرات کو ٹیم انڈیا کے کپتان شبھمن گل نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ مقابلہ برابری کا ہوگا۔ انہوں نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کے حوالے سے کہا کہ ’’وہ ایک اچھی ٹیم ہے اور ہمیں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کھیلنا ہے اور اس لحاظ سے یہ ایک اہم سیریز ہے۔‘‘

Published: undefined

ہندوستانی کپتان کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں 2 ٹیسٹ ہیں۔ جنوبی افریقہ بہت اچھی ٹیم ہے، وہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی فاتح ہے۔ اس لیے مقابلہ دلچسپ ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم کو معلوم ہے کہ یہ ہمارے لیے آسان نہیں ہوگا، مشکل حالات پیش آئیں گے، لیکن میرا خیال ہے کہ ایک ٹیم کے طور پر ہم نے دکھایا ہے کہ جب بھی مشکل حالات آئے ہیں تو ہم نے بہت اچھے طریقے سے اس پر کنٹرول کیا ہے۔

Published: undefined

پریس کانفرنس کے دوران جب گل سے پوچھا گیا کہ آپ ابھی بیرون ملک سے آ رہے ہیں، موسم بدل رہا ہے اور فارمیٹ بھی بدل رہا ہے۔ اس پر شبھمن گل نے کہا کہ ’’بالکل، 4-3 روز میں دوسرے ملک سے آ کر، ادھر دوسرا فارمیٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔ ذہنی طور پر زیادہ چیلنجنگ رہتا ہے۔ آسٹریلیا میں ٹائم زون مختلف تھا تو اس لیے باڈی کو اس میں ڈھالنے میں وقت لگتا ہے۔ بطور کرکٹر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب چیلنجز آئیں گے، آپ اسے کیسے سنبھالتے ہو یہی آپ کو عظیم بناتا ہے۔‘‘

Published: undefined

شبھمن گل نے میچ کے حوالے سے مزید کہا کہ ’’جس حساب سے جنوبی افریقہ نے پچھلی سیریز کھیلی ہے، وہ ڈرا کر کے آئے ہیں۔ کسی بھی ملک کے لیے مشکل ہوتا ہے جب وہ ایشیا میں آ کر کھیلتے ہیں۔ وہ اچھا کر رہے ہیں، اس لیے وہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے چمپئن ہیں، یہ اچھی سیریز ہوگی۔‘‘

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم: سائی سدرشن، شبھمن گل، دیودت پڈیکل، کے ایل راہل، یشسوی جیسوال، اکشر پٹیل، رویندر جڈیجہ، واشنگٹن سندر، دھرو جریل (وکٹ کیپر)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، آکاش دیپ، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج۔

جنوبی افریقی ٹیم: ڈیوالڈ بریوس، ٹیمبا باؤما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، ٹرسٹن اسٹبس، زبیر حمزہ، ایڈن مارکرم، کوربن واش، مارکو یانسن، سینورن متھوسوامی، ویان مولڈر، کائل ویرین (وکٹ کیپر)، ریان رکیلٹن (وکٹ کیپر)، کاگیسو رباڈا، کیشو مہاراج، سائمن ہارمر۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined