کرکٹ

تلک ورما کرکٹ کو سمجھتے ہیں، ہندوستان کے لئے تمام فارمیٹس کے کھلاڑی بن سکتے ہیں: گواسکر

اسٹار اسپورٹس کے کرکٹ لائیو پر بات کرتے ہوئے گواسکر نے کہا ’’تلک ورما کا مزاج (آئی پی ایل 2022 میں) لاجواب رہا ہے

تلک ورما، تصویر آئی اے این ایس
تلک ورما، تصویر آئی اے این ایس 

کولکتہ: ہندوستان کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے کپتان روہت شرما کے نقطہ نظر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تلک ورما ہندوستان کے تمام فارمیٹ کے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ ایم آئی کے 19 سالہ بلے باز تلک ورما نے اپنے پہلے آئی پی ایل سیزن میں اپنی تکنیک اور تحمل سے سبھی کا دل جیتا ہے۔ آئی پی ایل 2022 میں تلک کی کارکردگی سے ممبئی انڈینز کو راحت ملی ہے جو اپنا راستہ کھو چکے ہیں۔

Published: undefined

تلک کی تعریف کرتے ہوئے گواسکر نے کہا کہ ان کے پاس ایک اچھے کرکٹر کا دماغ ہے جو انہیں پرسکون رہنے میں مدد کرتا ہے۔ اسٹار اسپورٹس کے کرکٹ لائیو پر بات کرتے ہوئے گواسکر نے کہا ’’تلک ورما کا مزاج (آئی پی ایل 2022 میں) لاجواب رہا ہے۔ وہ چنئی سپر کنگز کے خلاف اس وقت کریز پر آئے، جب ٹیم دباؤ میں تھی لیکن جس طرح انہوں نے دو رنز بنا کر اپنی اننگز کو آگے بڑھایا وہ انتہائی متاثر کن تھا۔

Published: undefined

انہوں نے کئی شاٹس کھیلے اور اسٹرائیک روٹیٹ کرتے رہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں کرکٹ کی اچھی سمجھ ہے، اور مجھے یقین ہے کہ یہ بھی بہت اہم ہے۔ جب آپ کا کرکٹ کھیلنے کا دماغ اچھا ہوتا ہے تو آپ برے وقت میں خود کو اوپر اٹھا سکتے ہیں۔ آپ اپنے کھیل کا تجزیہ کر سکتے ہیں اور فارم میں واپس آ سکتے ہیں‘‘۔

Published: undefined

گواسکر نے یہ بھی کہا کہ تلک کرکٹ کے بنیادی منتر کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے روہت سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سے آنے والے تلک ہندوستان کے لیے ہر فارمیٹ میں کھیل سکتے ہیں۔ گواسکر نے کہا کہ ’’وہ کرکٹ کے بنیادی اصولوں کو صحیح طریقے سے سمجھتے ہیں۔ ان کی تکنیک بھی بہترین ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنی اس کارکردگی کو جاری رکھے گا۔ روہت شرما نے درست کہا کہ وہ ہندوستان کے لیے ہر فارمیٹ کا کھلاڑی بن سکتا ہے۔ اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ مزید محنت کریں، اپنی صحت پر کام کریں اور اپنی تکنیک کو مزید بہتر بنا کر روہت کو درست ثابت کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined