کرکٹ

ٹیم انڈیا سری لنکا میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی: سورو گانگولی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مستقبل دورے کے پروگرام (ایف ٹی پی) کے مطابق ہندوستان کو جولائی میں سری لنکا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے ہیں۔

سورو گنگولی، تصویر آئی اے این ایس
سورو گنگولی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گانگولی نے اشارہ دیا ہے کہ ٹیم انڈیا اس سیزن میں محدود اوور کی سیریز کے لئے سری لنکا کا دورہ کرے گی، حالانکہ اس سیریز کی تاریخ ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن گانگولی نے یہ بتایا ہے کہ اس دورے پر ہندوستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مستقبل دورے کے پروگرام (ایف ٹی پی) کے مطابق ہندوستان کو جولائی میں سری لنکا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے ہیں۔ جو گزشتہ سال جون میں کھیلے جانے تھے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس دورے کو رد کردیا گیا تھا۔ اگر ایف ٹی پی کے مطابق سری لنکا کے خلاف یہ سیریز کھیلی جاتی ہے تو ابھی تک ہندوستان کی ممکنہ ٹیم واضح نہیں ہے۔ وہیں اگر جولائی میں یہ دورہ ہوتا ہے تو اس کا پورا امکان ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی اپنے اہم کھلاڑیوں کے بجائے ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو منتخب کرے۔

Published: undefined

سورو گانگولی نے اسپورٹ اسٹار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہندوستان ٹسٹ سیریز کے ساتھ ساتھ باقی آئی پی ایل 2021 کے میچ انگلینڈ میں منعقد ہونے کے امکان کے بارے میں کہا کہ ’’ایسا نہیں ہے۔ ہندوستان کو تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی کے لئے سری لنکا جانا ہے۔ اس دوران 14 روز کے ضروری کورانٹائن جیسے خطرے ہیں۔ آئی پی ایل ہندوستان میں بھی نہیں ہوسکتا ۔ اس کے لئے کوارنٹائن کو سنبھالنا مشکل ہے۔ اتنی جلدی یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ ہم آئی پی ایل کو مکمل کرنے کے لئے کیسے ایک کھلاڑی اور مقامات کو تلاش کرسکتے ہیں۔ ‘‘

Published: undefined

موجودہ منصوبے کے مطابق چار اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں سمیت 20 رکنی ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم، نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کے لئے دو جون کو انگلینڈ کے لئے روانہ ہوگی اور پھر اس کے انگلینڈ کے خلاف چار اگست سے شروع ہونے والی پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کے بعد انٹرا اسکواڈ میچ بھی کھیلنے کی امید ہے۔ دوسری جانب سری لنکا کو بھی جون میں انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنی ہے۔ 23 جون سے 4 جولائی تک جاری اس دورے پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined