تصویر سوشل میڈیا
دبئی میں آج چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ہندوستانی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں اپنے پہلے میچ میں شاندار آغاز کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ یہ مقابلہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا۔
Published: undefined
چیمپئنز ٹرافی کا آغاز گزشتہ روز ہو چکا ہے، جہاں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔ اب تمام تر نظریں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ پر مرکوز ہیں۔ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم کو اس میچ میں جیت کی بھرپور امید ہوگی۔
دبئی میں کھیلے گئے ون ڈے میچز کے ریکارڈ کو دیکھا جائے تو ہندوستانی ٹیم یہاں کسی بھی میچ میں شکست سے دوچار نہیں ہوئی۔ اس میدان پر ٹیم انڈیا نے 6 ون ڈے میچ کھیلے، جن میں پانچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ افغانستان کے خلاف ایک میچ ٹائی رہا۔
Published: undefined
ہندوستان نے اس گراؤنڈ پر بنگلہ دیش اور پاکستان کو دو، دو مرتبہ شکست دی، جبکہ ایک بار ہانگ کانگ کو ہرایا۔ ان تمام میچز کا انعقاد 2018 کے ایشیا کپ میں ہوا تھا، جس کے فائنل میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹرافی جیتی تھی۔ اس شاندار ریکارڈ کے پیش نظر بنگلہ دیش کو آج کے مقابلے میں سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھی ہندوستانی ٹیم کا ریکارڈ زبردست رہا ہے۔ اس ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے 29 میچوں میں ہندوستان نے 18 میں فتح حاصل کی، 8 میں شکست ہوئی جبکہ 3 میچ بے نتیجہ رہے۔ یہ کارکردگی ہندوستان کو چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم بناتی ہے۔
Published: undefined
دلچسپ بات یہ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پانچ ٹیمیں ایسی ہیں جو کبھی بھی ہندوستان کو شکست نہیں دے سکیں اور وہ جنوبی افریقہ، انگلینڈ، بنگلہ دیش، زمبابوے اور کینیا ہیں۔
اسکواڈز:
ہندوستانی ٹیم:
روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، ہرشت رانا، محمد شامی، ورون چکرورتی، ارشدیپ سنگھ، واشنگٹن سندر۔
بنگلہ دیشی ٹیم:
نجم الحسن شانتو (کپتان)، سومیا سرکار، تنجید حسن، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، محمود اللہ، جیکر علی انیک، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، پرویز حسین ایمون، نسوم احمد، تنزیم حسن ساکیب، ناہید رانا۔
ہندوستانی ٹیم کے شاندار ریکارڈ اور مضبوط اسکواڈ کو دیکھتے ہوئے وہ آج کے میچ میں فیورٹ کے طور پر میدان میں اترے گی، تاہم بنگلہ دیش بھی حیران کن کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined