کرکٹ

ہندوستان کا ٹی 20 سیریز سے شروع ہوگا آسٹریلیائی دورہ

ہندوستانی ٹیم اس دورے میں 11، 14 اور 17 اکتوبر کو 3 ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ سیریز آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے منعقد ہوگی۔ آسٹریلیا میں ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

میلبورن: ہندوستان کا اس سال آسٹریلیا دورہ اکتوبر میں ٹی -20 سیریز سے شروع ہوگا اور 17 جنوری کو تیسرے اور آخری ون ڈے تک جاری رہے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے کورونا وائرس وبا کے درمیان 2020-21 سیزن کے اپنے پروگرام کا جمعرات کو اعلان کیا۔ ہندوستانی ٹیم اس دورے میں 11، 14 اور 17 اکتوبر کو تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ سیریز آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے منعقد ہوگی۔ آسٹریلیا میں ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ ہندوستان دسمبر، جنوری میں آسٹریلیا کے ساتھ چار ٹیسٹ کھیلے گا جبکہ تین ون ڈے 12، 15 اور 17 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ سی اے نے اس سیزن کے لئے اپنا مکمل پروگرام کا اعلان کیا ہے جس میں وراٹ کوہلی کی کپتانی والی دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کے لئے مقابلہ سب سے زیادہ دلچسپ ہو گا۔ ہندوستان اور آسٹریلیا اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں پہلے دو مقامات پر ہیں۔

Published: undefined

سی اے کے سی ای او کیون رابرٹس نے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں تبدیلی ہو سکتی ہے اور یہ کورونا کی صورتحال اور اس وقت پر حکومت کی ہدایات پر انحصار کرے گا۔ رابرٹس نے ساتھ ہی کہا کہ آسٹریلیا نے کورونا سے لڑنے میں جو کوششیں کی ہیں اس سے وہ پرجوش ہیں۔ رابرٹس نے کہا کہ سی اے سیریز کے لئے بی سی سی آئی کے ساتھ کام کر رہا ہے اور امید ہے کہ اس وقت تک حالات سازگار ہو جائیں گے۔ ہندوستان آسٹریلیا کے دورے میں دن رات ٹیسٹ ایڈیلیڈ اوول میدان پر کھیلے گا جبکہ پہلا ٹیسٹ برسبین کے گابا میدان پر کھیلا جائے گا۔ تیسرا اور چوتھا ٹیسٹ میلبورن اور سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے میچ برسبین، کینبرا اور ایڈیلیڈ میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کے میچ جنوری میں پرتھ، میلبورن اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔

Published: undefined

ہندوستان آسٹریلیا کی زمین پر گلابی گیند سے اپنا پہلا ڈے نائیٹ ٹیسٹ ایڈیلیڈ کے میدان پر کھیلے گا۔ ہندوستان نے اپنا پہلا ڈے نائیٹ ٹیسٹ گزشتہ سال کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا اور جیتا تھا۔ چار ٹسٹ میچوں کی سریز کا پہلا ٹسٹ برسبین میں ہوگا جہاں میزبان ٹیم 1988 کے بعد ہاری نہیں ہے۔یہ پروگرام سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا میں ایک ہی مقام پر سیریز کے تمام ٹیسٹ کرنے کا امکان ختم ہو گئے ہیں ۔آسٹریلیا اپنے گھریلو سیزن میں ہندوستان کے علاوہ افغانستان، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی بھی میزبانی کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو