کرکٹ

پاکستان میں کرکٹ میچ کے دوران دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں کرکٹ میچ کے دوران ایک کرکٹ گراؤنڈ میں دیسی ساختہ بم دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں کرکٹ میچ کے دوران ایک اسٹیڈیم میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا کہ دھماکا آئی ای ڈی (امپروائذڈایکس پلوسیو  ڈیوائس  ) سے کیا گیا اور اسے ٹارگٹڈ حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔ واقعہ تحصیل خار کے کوثر کرکٹ گراؤنڈ میں پیش آیا۔

Published: undefined

دھماکے کی ویڈیومیں  لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے نظر آ رہے ہیں جب کہ پیچھے سے گہرا دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ دھماکے کے بعد زمین میں افراتفری مچ گئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

Published: undefined

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب حالیہ دنوں میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے واقعات کی مسلسل خبریں آرہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا تھا۔

Published: undefined

ڈان کی رپورٹ کے مطابق ایک مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ضلعی اسپتال بھیج دیا گیا۔ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سیکیورٹی حکام کا اندازہ ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے یہ حملہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چند ہفتے قبل شروع کیے گئے انسداد دہشت گردی آپریشن 'آپریشن سربکف' کے جواب میں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ڈان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص رفیق نے بتایا کہ دھماکا تحصیل خار کے کوثر کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا اور یہ دیسی ساختہ بم سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ حملہ کسی خاص ہدف پر کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی تحصیل لوئی ماموند کے علاقے لغاری میں دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔(بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined