کرکٹ

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے انگلش ٹیموں کا اعلان

انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 4، دوسرا 6 اور تیسرا و آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 8 ستمبر کو دی ایزاس باؤل میں کھیلا جائے گا

تصویر آئی سی ای ٹوئٹر
تصویر آئی سی ای ٹوئٹر 

لندن: پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام کی غرض سے نہ کھیلنے والے فاسٹ بالر جوفرا آرچر اور وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کی آسٹریلیا کے خلاف آئندہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے انگلینڈ کے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ جو روٹ کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے، جبکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Published: undefined

مارک ووڈ اور سیم کیرن کو بھی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کرس ووکس 50 اوور کی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ثاقب محمود جو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا حصہ ہیں کو بھی آسٹریلیا کے خلاف اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں لیام لیونگ اسٹون اور ثاقب محمود ہیں انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کی قیادت ایون مورگن کریں گے۔ انگلینڈ ٹیم کے قومی سلیکٹر ایڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ رواں موسم گرما میں آسٹریلیا کے خلاف دونوں سیریز انتہائی دلچسپ ہوں گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں سیریز کے لئے مضبوط اسکواڈز کا انتخاب کیا ہے۔ ہم آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے بھی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 4، دوسرا 6 اور تیسرا و آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 8 ستمبر کو دی ایزاس باؤل میں کھیلا جائے گا جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلامیچ 11، دوسرا 13 اور تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 16 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسڑ میں کھیلے جائیں گے۔

Published: undefined

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہونے کی وجہ سے جو روٹ، جوفرا آرچر جیسے کھلاڑیوں کو آئرلینڈ اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے آرام دیا گیا تھا۔ لیکن اب انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلنا ہے، ایسی صورتحال میں یہ کھلاڑی ایک بار پھر محدود اوورز کی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ جیسن رائے ہیمسٹرنگ کی وجہ سے ٹی 20 سیریز نہیں کھیل سکیں گے لیکن وہ ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے۔ اگر وہ ون ڈے سیریز تک فٹ ہوگئے تو وہ ون ڈے سیریز میں واپس آسکتے ہیں۔

Published: undefined

انگلینڈ ٹی 20 ٹیم:

ایون مورگن (کپتان) ، معین علی ، جوفرا آرچر ، جونی بیئرسٹو ، ٹام بنٹن ، سیم بلنگز ، جوز بٹلر ، سیم کیرن ، ٹام کیرن ، جو ڈینلی ، کرس جورڈن ، ڈیوڈ ملان ، عادل راشد ، مارک ووڈ۔

Published: undefined

انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم:

ایون مورگن (کپتان) ، معین علی ، جوفرا آرچر ، جوناتھن بیئرسٹو ، ٹام بنٹن ، سیم بلنگز ، جوز بٹلر ، سیم کیرن ، ٹام کیرن ، عادل راشد ، جو روٹ ، کرس ووکس ، مارک ووڈ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined