کرکٹ

کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کو جاری کی آئی پی ایل کھیلنے کے لیے این او سی

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے یہ منظوری اس وقت سامنے آئی ہے جب افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے دونوں ملکوں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ملتوی کرنے کی تصدیق کی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

میلبورن: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ستمبر اور اکتوبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول کے مطابق آئی پی ایل میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی شرکت کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے اگلے مہینے آئی پی ایل میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردی ہے، جبکہ ٹی-20 ورلڈ کپ پریکٹس کے حصے کے طور پر افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ منصوبہ بند ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے منتخب کیا جا سکتا ہے.

Published: undefined

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے یہ منظوری اس وقت سامنے آئی ہے جب افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے دونوں ملکوں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ملتوی کرنے کی تصدیق کی ہے، جو اصل میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان میں منعقد ہونا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا وبا پھیلنے کے بعد آئی پی ایل کو اس سال مئی میں بیچ میں روک دیا گیا تھا۔ اس وقت آسٹریلیا کی سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے تقریباً 40 آسٹریلوی کھلاڑیوں، کوچز، براڈ کاسٹروں اور معاون عملے کو مالدیپ میں وقت گزارنا پڑا، حالانکہ بعد میں بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کو بحفاظت چارٹر فلائٹ سے گھر بھیج دیا تھا۔

Published: undefined

کورونا وبا کے پیش نظر آئی پی ایل کے بقیہ 36 میچ متحدہ عرب امارات میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل ٹی-20 ورلڈ کپ شروع ہونے سے صرف دو دن پہلے ختم ہو جائے گا۔ اس کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined