کرکٹ

ایشیا کپ: بارش کی وجہ پاکستان اور سری لنکا کے اہم میچ کے ٹاس میں تاخیر

ایشیا کپ ون ڈے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیمی فائنل کی نوعیت کا میچ کھیلا جانا ہے لیکن کولمبو میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ایکس</p></div>

تصویر ایکس

 

کولمبو: ایشیا کپ ون ڈے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیمی فائنل کی نوعیت کا میچ کھیلا جانا ہے لیکن کولمبو میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ہندوستانی وقت کے مطابق 2.30 بجے ٹاس ہونا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔

Published: undefined

کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ہیں اور اس وقت گراؤنڈ میں بارش ہورہی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ آج میچ کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 کے اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان گزشتہ شب کیا تھا، پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Published: undefined

محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو کل سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام کریں گے۔ سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، شاہین آفریدی، امام الحق، محمد رضوان،افتخار احمد، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اگر اس میچ کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس طرح دونوں کے تین تین پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined