کرکٹ

افغانستان کر کٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رقم کی نئی تاریخ

آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔ اتنے بڑے اسکور میں سب سے اہم کردار اوپنر حضرت اللہ زازئی نے ادا کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

افغانستان کر کٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے آئرلینڈ کےخلاف میچ میں کئی ایسے ریکارڈ بنا دیئے جو شاید آئندہ کئی سال تک بھی نہ ٹوٹ پائیں۔

آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔ اتنے بڑے اسکور میں سب سے اہم کردار اوپنر حضرت اللہ زازئی نے ادا کیا۔ جنہوں نے 162 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ان کے ساتھ آنے والے اوپنر عثمان غنی نے بھی 73 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے بڑے اسکور میں اپنا حصہ ملایا۔افغانستان کی جانب سے دیے جانے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے بڑے اسکور کے تعاقب میں آئرلینڈ نے بھی خوب فائٹ کی لیکن پھر بھی 84 رنز سے ہار گئی۔

Published: undefined

آئرلینڈ کے اسٹرلنگ نے 91 اور اوبرائن کے 37 رنز بھی کام نہ آئے اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 194 رنز ہی بناسکی۔ افغانستان نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں 278 رنز بنا ئے جو اس فارمیٹ میں سب سے بڑا اسکور ہے ۔افغانستان کی جانب سے دوسرا ریکارڈ اوپنر حضرت اللہ زازئی اور عثمان غنی نے سب سے بڑی پارٹنر شپ کا لگایا ہے۔انہوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 236 رنز بنائے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کسی بھی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔162 رنز کی طوفانی اننگ کھیلنے والے حضرت اللہ زازئی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اتنا بڑا انفرادی اسکور بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ ہیں جنہوں نے 2018 میں زمبابوے کے خلاف 172 رنز بنائے تھے۔ حضرت اللہ زازئی نے اپنی اننگ کے دوران 16 چھکے بھی مارے جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے مارے جانے والے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو