کرکٹ

لکشمن کا کیچ چھوڑنا ریٹائرمنٹ کی ایک مناسب وجہ:گلکرسٹ

گلکرسٹ نے سن 2008 میں ایڈیلیڈ میں ہندستان کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے بعد اچانک ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا ٹویٹر
تصویر سوشل میڈیا ٹویٹر 

نئی دہلی،12اگست (یو این آئی) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق سرکردہ وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے 12سال بعد انکشاف کیا ہے کہ عالمی کرکٹ سے سبکدوشی کے اسباب میں ہندستان کے سابق سرکردہ بلے باز وی وی ایس لکشمن کا کیچ ڈراپ کرنا بھی شامل ہے ۔

Published: undefined

ایڈم گلکرسٹ کو کرکٹ میں وکٹ کیپر کے کردار میں نمایاں تبدیلیاں کرنے کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے ، لیکن آسٹریلیائی بلے باز نے 2008 میں اچانک ہی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا تھا۔ گلکرسٹ نے سن 2008 میں ایڈیلیڈ میں ہندستان کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے بعد اچانک ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت کہا جاتا تھا کہ وہ وی وی ایس لکشمن کا کیچ نہیں پکڑسکے ، جس کی وجہ سے وہ ریٹائر ہوگئے۔ اب انھوں نے 12 سال بعد اس پر بات کی ہے۔ریٹائرمنٹ کے 12 سال بعد گلکرسٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کے دوران ہندوستانی تجربہ کار لکشمن کا کیچ ڈراپ کرنے کا ان کی ریٹائرمنٹ میں کم و بیش کردار تھا۔ سوشل میڈیا پر لائیو چیٹ کرتے ہوئے ایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ اگر آپ کسی ٹیسٹ میچ میں وی وی ایس لکشمن کا کیچ چھوڑ دیتے ہیں تو میں اسے ریٹائرمنٹ کی ایک اچھی وجہ کے طور پر دیکھتا ہوں کیونکہ آپ انہیں بہت زیادہ مواقع نہیں دینا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

ہندستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں آخری بار کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں گلکرسٹ نے میچ سے قبل ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کی تھی لیکن میچ کے وسط میں ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا ۔ سابق وکٹ کیپر کو میچ کے دوران بڑے ہٹ کے لئے جانا جاتا تھا جن میں میچ کا رخ بدلنے کی زبردست صلاحیت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ لکشمن اور ہربھجن نے ہمیشہ آسٹریلیا کو پریشان کیا ۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بیٹنگ لائن میں زیادہ تر کھلاڑی ہمارے خلاف اچھے رنز بناتے تھے اور پھر ہربھجن ہمیں آؤٹ کردیتے تھے ۔بین الاقوامی کرکٹ میں 900 سے زیادہ شکار کرنے والے گلکرسٹ نے کہا ہے کہ وہ اچھی فارم میں رہتے ریٹائر ہونا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جہاں تک صحیح وقت پر ریٹائرمنٹ کا تعلق ہے تو میں ہمیشہ یہ سوچا کرتا تھا کہ اگر میں اچھی فارم میں رہتے ریٹائر ہو رہا ہوں تو لوگ کہتے کہ آپ کیوں ریٹائر ہو رہے ہیں لیکن خراب فارم کے دوران ایسا نہیں ہوتا اور لوگوں کا کہنا ہوتا ہے کہ انہیں ریٹائر ہونا چاہئے۔ اس لئے آپ پوری ایمانداری کے ساتھ میچ کھیلنے کی کوشش کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined