صنعت و حرفت

اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، سینسیکس 900 سے زیادہ گر کر 73,300 پرپہنچا

واضح طور پر ایران اسرائیل کشیدگی کے اثرات عالمی منڈیوں پر دیکھے جا رہے ہیں اورہندوستانی اسٹاک مارکیٹ پر بھی اس کے منفی اثرات حاوی ہو رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر اسٹاک مارکیٹ</p></div>

علامتی تصویر اسٹاک مارکیٹ

 

عالمی بازاروں سے آنے والے تشویشناک اشاروں کا اثر ہندوستانی بازار میں بھی نظرآرہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوتے ہی گراوٹ آگیا جو ہنوز جاری ہے۔ شروعات کے ساتھ این ایس ای نفٹی میں 700 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور بی ایس ای سینسیکس 3450 پوائنٹس سے زیادہ کے نقصان کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا۔

Published: undefined

واضح طور پر ایران اسرائیل کشیدگی کے اثرات عالمی منڈیوں پر دیکھے جا رہے ہیں اورہندوستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی اس کے منفی اثرات حاوی ہو رہے ہیں۔ بی ایس ای سینسیکس 929.74 پوائنٹس یا 1.25 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 73,315 کی سطح پر کھلا جبکہ این ایس ای کا نفٹی 180.35 پوائنٹس یا 0.80 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 22,339 پر کھلا۔ بینک نفٹی میں نمایاں کمی کے بعد ٹریڈنگ شروع ہوئی ہے، جس میں اس کے تمام 12 بینک حصص گراوٹ کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

بی ایس ای سینسیکس سرخ رنگ میں ہے اور 30 ​​میں سے صرف 3 اسٹاک بڑھ رہے ہیں اور 27 اسٹاک گراوٹ میں ہیں۔ ٹی سی ایس، نیسلے، ایچ سی ایل ٹیک کے حصص میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ٹاٹا موٹرز، ٹاٹا اسٹیل، ایس بی آئی، این ٹی پی سی، پاور گریڈ کے حصص میں زیادہ سے زیادہ کمزوری دیکھی جارہی ہے۔ نفٹی کے 50 میں سے 46 اسٹاک کمی کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں اور صرف 4 اسٹاک ہی بمشکل تیزی کی حد میں ہیں۔ ہنڈالکو، او این جی سی، ٹی سی ایس اور نیسلے کے حصص صرف فائدہ کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں اور باقی تمام اسٹاکس میں کمزوری کا سرخ نشان غالب ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined