سلمان خان کی حفاظت کے لیے اے آئی سی ڈبلیو اے کی پی ایم مودی و وزیر داخلہ امیت شاہ سے اپیل

اتوار کی صبح موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سلمان خان فائل فوٹو/  آئی اے این ایس</p></div>

سلمان خان فائل فوٹو/ آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

فلم اداکار سلمان خان کے ممبئی میں واقع گھر کے پاس 14 اپریل کو فائرنگ کی گونج تیز ہوتی جا رہی ہے۔ اس فائرنگ کی جہاں گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی نے ذمہ داری قبول کی ہے تو وہیں آل انڈین سنے ورکرس ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) پی ایم مودی و وزیر داخلہ امیت شاہ سےاداکار کے لیے مزید تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 14 اپریل کو ممبئی میں سلمان خان کے گھر کے قریب گولیاں چلائی گئیں جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ اتوار کی صبح تقریباً 5 بجے موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ اس واقعہ کے فوراً بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ جب کہ تحقیقات جاری ہیں۔ اسی درمیان آل انڈین سینے ورکرس ایسوسی ایشن نے ایک بیان جاری کر تے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے سلمان خان کے لیے مزید سیکیورٹی کی اپیل کی ہے۔


آل انڈین سینے ورکرس ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خبروں کے مطابق اے آئی سی ڈبلیو اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’آج صبح بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر دو لوگوں نے فائرنگ کی۔ سلمان خان نہ صرف بالی ووڈ یا بھارت میں جانے جاتے ہیں بلکہ انہیں ان کی حصہ داری کے لیے پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ممبئی میں خاص طور پر شہر کے سب سے زیادہ وی ​​آئی پی علاقوں میں فائرنگ ہو رہی ہے، اس سے عام شہریوں کی حفاظت کے بارے میں تشویش پیدا ہوتی ہے جب کہ سلمان خان خود بھی محفوظ نہیں ہیں۔ موجودہ انتخابی ماحول میں غنڈے کھلے عام گولیاں چلا رہے ہیں۔‘‘

ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے بالی ووڈ کے بھائی جان کی حفاظت پر مزید توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے ’’آل انڈین سینی ورکرس ایسوسی ایشن وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی اور وزیر داخلہ عزت مآب جناب امیت شاہ سے اپیل کرتی ہے کہ وہ سلمان خان کی حفاظت پر زیادہ توجہ دیں اور شوٹنگ کے ذمہ دار گروپ کو ختم کریں۔ اس واقعے نے پوری بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ گینگسٹرس اس خوف کا فائدہ اٹھا کر بالی ووڈ سے پیسے وصول سکتے ہیں کیونکہ اکثر بالی ووڈ کے گاڈ فادر کہے جانے والے سلمان خان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


ایسوسی ایشن نے مزید کہا ہے کہ ’’آل انڈین سینی ورکرس ایسوسی ایشن اداکار سلمان خان اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ سلمان خان ہمارے خاندان (بالی ووڈ) کا حصہ ہیں۔ مزید یہ کہ سلمان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے گینگسٹر چاہے کوئی بھی ہو سلمان خان کو نشانہ بنا کر نام کمانا چاہتا ہے۔ حکام کے لیے ضروری ہے کہ وہ فائرنگ کے مزید واقعات کو روکنے کے لیے ان مجرموں کے خلاف کارروائی کریں کیونکہ ہر جان کی اہمیت ہے اور پوری بالی ووڈ انڈسٹری کے ساتھ ملک بھی سلمان خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔