ایران-اسرائیل کشیدگی کا اثر، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ، نفٹی و سینسیکس کھلتے ہی گرگئے

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ جیسی صورت حال کی وجہ سے ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ سینسسیکس اور نفٹی کھلتے ہی دھڑام سے گر گئے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر اسٹاک مارکیٹ</p></div>

علامتی تصویر اسٹاک مارکیٹ

user

قومی آوازبیورو

ملک کے اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست گراوٹ دیکھی جارہی ہے کیونکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ہفتہ اور اتوار کو جنگ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ ایران کی جانب سے اسرائیل کے کئی مقامات پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے جانے کی وجہ سے دنیا بھر میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔ ساتھ ہی اس بات کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس تناؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے خاص طور پر خام تیل کی قیمتوں اور مہنگائی میں زبردست اضافے کا امکان ہے۔

جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں 1 فیصد کی کمی کے بعد جب پیر کو بازار کھلا تو سینسیکس اور نفٹی میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ سینسیکس 900  سے زیادہ پوائنٹس گر کر 73,315.16 پر کھلا۔ جب کہ نفٹی  300 پوائنٹ سے زیادہ گر کر 22,339.05 پر کھلا۔ بی ایس ای کے ٹاپ 30 اسٹاکس میں سے صرف 4 اسٹاک میں اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ باقی تمام 26 اسٹاک گراوٹ میں ہیں۔ ٹاٹا موٹرز کے حصص میں سب سے زیادہ کمی 2.41 فیصد ہے۔


آج این ایس ای پر 2,171 حصص کا کاروبار ہوا، جس میں سے صرف 135 حصص میں اضافہ دیکھا گیا۔ بقیہ 1,979 حصص میں بڑی گراوٹ ہوئی۔ 57 شیئرز پر کوئی ایکشن نہیں تھا۔ 33 شیئرز 52 ہفتے کی بلند ترین سطح پر جبکہ 16 شیئرز 52 ہفتے کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 25 حصص اپر سرکٹ اور 114 حصص لوئر سرکٹ لگایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔