بالی ووڈ

گلوکار کے کے کا انتقال: غیر فطری موت کی ایف آئی آر درج، آج کولکاتا میں ہوگا پوسٹ مارٹم

گلوکار کے کے کی موت کے حوالے سے سسپنس پیدا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی پیشانی اور ہونٹوں پر مبینہ طور پر چوٹ کے نشانات پائے گئے ہیں اور پولیس نے غیر فطری موت کا معاملہ درج کر لیا ہے

گلوکار کے کے / آئی اے این ایس
گلوکار کے کے / آئی اے این ایس IANS_ARCH

ممبئی: گلوکار کے کے کی موت کے حوالے سے سسپنس پیدا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی پیشانی اور ہونٹوں پر مبینہ طور پر چوٹ کے نشانات پائے گئے ہیں اور پولیس نے غیر فطری موت کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ پولیس اس کنسرٹ کے منتظمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے، جس میں شرکت کے بعد کے کے کا انتقال ہوا۔ اس کے علاوہ اس ہوٹل کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جس میں کے کے ٹھہرے ہوئے تھے۔

Published: 01 Jun 2022, 10:20 AM IST

کے کے کے انتقال کے سلسلہ میں نیو مارکیٹ تھانے میں غیر فطری موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گلوکات کی موت جسمانی بیماری کی وجہ سے ہوئی یا کسی اور وجہ سے۔ گلوکار کے کے کے اہل خانہ کولکاتا پہنچ گئے۔

Published: 01 Jun 2022, 10:20 AM IST

دریں اثنا، گلوکار کے کے کی موت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ بنگال بی جے پی کے سابق صدر دلیپ گھوش نے ریاستی حکومت پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا وہ درست نہیں ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ دلیپ گھوش نے مزید کہا کہ اے سی کے بغیر اور اتنی بھیڑ میں کیسے کام کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بھیڑ گنجائش سے زیادہ تھی اور اے سی بند تھا، اس وجہ سے کے کے کی طبیعت خراب ہوئی یا نہیں، یہ معلوم نہیں۔ اس طرح کی تقریبات میں لوگوں میں جوش و خروش ہوتا ہے۔

Published: 01 Jun 2022, 10:20 AM IST

خیال رہے کہ بالی ووڈ کے مشہور گلوکار کے کے (کرشن کمار کنتھ) کا منگل کی رات کولکاتا میں انتقال ہو گیا۔ کے کے کی عمر 53 سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جنوبی کولکاتا کے نذرل منچ میں ایک کالج کی طرف سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جہاں کے کے تقریباً ایک گھنٹے تک گانے کے بعد اپنے ہوٹل واپس لوٹے تو ان کی طبیعت ناساز تھی۔

Published: 01 Jun 2022, 10:20 AM IST

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق عہدیداران نے بتایا کہ گلوکار کو جنوبی کولکاتا کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اسپتال کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا، ’’کے کے کو رات 10 بجے کے قریب اسپتال لایا گیا۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ان کا علاج نہیں کر سکے۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ گلوکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔‘‘

Published: 01 Jun 2022, 10:20 AM IST

کولکاتا پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بدھ کے روز ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، جس کے بعد موت کی صحیح وجہ معلوم ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گلوکار کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Published: 01 Jun 2022, 10:20 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Jun 2022, 10:20 AM IST