بالی ووڈ

سنجے دت بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار  

کئی سال جیل میں رہنے کے بعد رہائی پانے والے سنجے دت تین سال بعد سینما اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

سنجے دت 
سنجے دت  

2014 میں آخری بار فلم 'پی کے' میں مہمان اداکار کے طور پر آخری طور پر کام کرنے والے سنجے دت اب فلمی نگری میں واپسی ہدایتکار امنگ کمار کی فلم 'بھومی' کے ذریعے کررہے ہیں۔

اور اس فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، ایک باپ اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی بیٹی کو انصاف دلانے کے لیے ہر حد سے گزرنے کے لیے تیار نظر آتا ہے۔

ایکشن اور جذباتی مناظر سے بھرپور اس فلم میں سنجے دت کے ساتھ بیٹی کے روپ میں آدیتی راﺅ حیدری کام کررہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں شیکھر سمن قابل ذکر ہیں۔

اس فلم کے حوالے سے چند ماہ پہلے ایک انٹرویو کے دوران سنجے دت کا کہنا تھا ' میں اپنی شخصیت کے حوالے سے اسکرپٹس کو دکھ رہا تھا، میں کچھ ایسا کرنا چاہتا تھا جو طاقتور ہو، بھومی ایک جذباتی اور حساس فلم ہے جس میں ایک باپ اور بیٹی کے درمیان رشتے کو کھنگالا گیا ہے'۔

سنجے دت گزشتہ سال فروری میں 42 ماہ قید کی سزا کاٹ کر جیل سے باہر آئے تھے، جس کا تجربہ وہ فراموش نہیں کرسکے ہیں۔

گزشتہ سال ایک ایونٹ کے دوران سنجے دت نے اپنے جیل کے ایام پر روشنی ڈالی جو انہیں 1993 میں ممبئی بم دھماکوں کے پیچھے موجود گروپس کے سپلائی کردہ ہتھیاروں کو اپنے پاس رکھنے کے جرم میں کاٹنے پڑے۔

Published: 11 Aug 2017, 12:31 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Aug 2017, 12:31 PM IST