بالی ووڈ

سلمان خان کی ’رادھے‘ نے قائم کیے کئی ریکارڈ، 4.2 ملین ویوز کے ساتھ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم

یو اے ای میں تھیٹرز کی 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ رادھے نے اپنے افتتاحی دن پر جنتی کمائی کی ہے وہ نہ صرف سلمان خان کی ’دبنگ-3‘ سے زیادہ ہے بلکہ ’گوڈزیلا ورسس کانگ‘ کی افتتاحی دن کی کمائی سے بھی زیادہ ہے

فلم رادھے میں سلمان خان / آئی اے این ایس
فلم رادھے میں سلمان خان / آئی اے این ایس IANS_ARCH

ممبئی: لاک ڈاؤں کے باوجود سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ بہترین کمائی کر رہی ہے۔ ہندوستان میں فلم رادھے کو زی 5 کی پے پر ویو سروس زی پلیکس اور اہم ڈی ٹی ایچ آپریٹر کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ دنوں بین الاقوامی تھیٹرز میں بھی اسے ریلیز کیا گیا، جہاں لوگوں نے اس فلم کو کافی سراہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ فلم ریلیز کے دن ہی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی۔ اتنا ہی نہیں بہت زیادہ تعداد میں لوگوں کے لاگ ان کیے جانے کے سبب سرور بھی ڈاؤن ہو گیا۔ کل ملاکر یہ فلم عید کے موقع پر بلاک بستر ثابت ہوئی ہے۔

Published: 15 May 2021, 4:11 PM IST

فلمی نقاد کمال آر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کی پہلے دن کی کمائی کا تخمینہ 105 کروڑ روپے ہے۔ اداکار سلمان خان کی جانب سے اپنی فلم کی کامیابی کے بارے میں ایک ٹوئٹ کرکے مداحوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی فلم ’رادھے‘ کو پہلے دن 42 لاکھ (4.2 ملین) لوگوں نے دیکھا ہے جس پر وہ اپنے مداحوں کے شکر گزار ہیں۔

Published: 15 May 2021, 4:11 PM IST

کمال آر خان کے مطابق سلمان خان کی فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز کی گئی ہے، جس کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 250 روپے ہے۔ اس حساب سے اگر پہلے دن 42 لاکھ سبسکرائبرز نے فلم دیکھی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ فلم "رادھے" کی کمائی 105 کروڑ روپے ہے۔ کمال آر خان نے سلمان خان کی فلم کی کمائی کا تخمینہ پیش کرتے ہوئے انڈیا کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو بھی ٹیگ کیا اور کہا کہ حکام کو اس بات کا پتہ ہونا چاہیے تاکہ ٹٰیکس بھی وصول کیا جا سکے۔

Published: 15 May 2021, 4:11 PM IST

یو اے ای میں تھیٹرز کی 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ رادھے نے اپنے افتتاحی دن پر 3 لاکھ 79 ہزار ڈالر کی کمائی کی، جوکہ ہندوستانی کرنسی کے مطابق 2 کروڑ 77 لاکھ 72 ہزار 778 دوپے ہے، کا کلکشن کیا۔ یہ نہ صرف سلمان خان کی گزشتہ فلم ’دبنگ-3‘ (2019) سے زیادہ ہے بلکہ ’گوڈزیلا ورسس کانگ‘ کی افتتاحی دن کی کمائی سے بھی زیادہ ہے۔ تہواری اختتام ہفتہ کے پیش نظر اس فلم کی کمائی میں اضافہ ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

Published: 15 May 2021, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 May 2021, 4:11 PM IST