فڑنویس کے پاس مکھیاں مارنے کے سوا کوئی کام نہیں! نواب ملک

نواب ملک نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’ہم عوام کی جان بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ایسا کرتے رہیں گے۔ آپ مکھیاں مار کر خوش ہوتے رہیں‘۔

نواب ملک، تصویر آئی اے این ایس
نواب ملک، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اورنگ آباد: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان اور مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے ہفتے کے روز اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ ان (فڑنویس) کے پاس مکھیاں مارنے کے سوا کوئی کام نہیں ہے۔ نواب ملک نے دیویندر فڑنویس کی جانب سے اپنے خلاف تبصرہ کیے جانے پر اس رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’ہم عوام کی جان بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ایسا کرتے رہیں گے۔ آپ مکھیاں مار کر خوش ہوتے رہیں‘۔ انہوں نے بی جے پی کو یہ بھی صلاح دی کہ اگر ضرورت پڑے تو وہ مکھیاں مارنے کا مقابلہ کروا لیں۔ قابل ذکر ہے کہ دیویندر فڑنویس نے ریاستی حکومت پر تنقید کی تھی کہ وہ مراٹھا ریزرویشن کے سلسلے میں مرکز پر انگلی اٹھا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔