جو کہتا تھا گنگا نے بلایا ہے، اسی نے ماں گنگا کو رُلایا ہے: راہل گاندھی

گنگا ندی میں سینکڑوں لاشیں بہنے کے معاملہ پر راہل گاندھی نے ٹوٹ کر کے کہا ’جو کہتا تھا کہ اسے گنگا نے بلایا ہے، اسی نے ماں گنگا کو رلایا ہے۔‘

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک میں ایک طرف کورونا کا انفیکشن قہر برپا رہا ہے اور دوسری طرف گنگا ندی میں سینکڑوں کی تعداد میں لاشوں کے بہنے سے عوام میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اس معاملہ پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے لکھا کہ جو کہتا تھا کہ انہیں گنگا نے بلایا ہے، اسی نے ماں گنگا کو رلایا ہے۔ راہل نے ایک اخبار کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’جو کہتا تھا گنگا نے بلایا ہے، اس نے ماں گنگا کو رلایا ہے۔‘‘

راہل گاندھی سے قبل کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے گنگا کے کنارے سینکڑوں لاشیں ملنے پر وزیر اعظم مودی اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ بولا تھا۔ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا ’’جو کہتا تھا کہ اسے گنگا میا نے بلایا ہے، وہ دہلی کے سنگھاسن پر بیٹھ کر قہقہے لگا رہا ہے۔‘‘


سرجے والا نے ٹوئٹ کیا، ’’چاروں طرف بکھری ہوئی 2 ہزار لاشیں، سسکتی زندگی، تھمی ہوئی سانسیں اور ... گنگا میا کے نہ تھم رہے آنسو اور کراہٹ، پر جس نے بھگوا پہن کر یوپی کے سنگھاسن کو حاصل کیا وہ اقتدار کے نشہ میں چور ہے اور جو کہتا تھا کہ اسے گنگا میا نے بلایا ہے، وہ دہلہی کے سنگھاسن پر بیٹھ کر قہقہے لگا رہا ہے۔‘‘

خیال رہے کہ کئی دنوں سے گنگا میں لاشیں نظر آ رہی ہیں۔ کچھ لاشیں بہہ کر کنارے تک آ گئی ہیں تو کچھ کو ہندو روایات کے برعکس ساحل پر ہی دفن کر دیا گیا ہے۔ گنگا ندی کے ساحل پر سینکڑوں لاشیں ملنے کی وجہ سے بی جے پی خاموش نظر آ رہی ہے اور حزب اختلاف کے لیڈران اس پر حملہ آور ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔