بالی ووڈ

سلمان خان نے اپنا وعدہ پورا کیا، سنیما سے وابستہ 25 ہزار کارکنان کو امداد فراہم کی

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) کے صدر بی این تیوری نے کہا کہ سلمان خان ہمیشہ سے ہی فلمی دنیا سے وابستہ افراد بالخصوص یومیہ مزدوروں کی کوئی نہ کوئی امداد کرتے رہتے ہیں۔

سلمان خان / یو این آئی
سلمان خان / یو این آئی 

نئی دہلی: بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لئے مشہور ہیں اور ان کی دریا دلی کی خبریں اکثر منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ سنیما سے وابستہ کارکنان لاک ڈاؤن کے سبب کسمپرسی کی زندگی گزر رہے ہیں اور انہیں بھی سلمان خان کی امداد ملنا شروع ہو گئی ہے۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے 25 ہزار افراد کے کھاتے میں 1500 روپے ماہانہ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اور یہ رقم انہیں حاصل ہونا شروع ہو گئی ہے۔

Published: undefined

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) کے صدر بی این تیوری نے کہا کہ سلمان خان ہمیشہ سے ہی فلمی دنیا سے وابستہ افراد بالخصوص یومیہ مزدوروں کی کوئی نہ کوئی امداد کرتے رہتے ہیں۔ اس وبائی دور میں بھی انہویں نے کئی مرتبہ ہماری تنظیم کو تعاون دے کر لوگوں کی امداد کی، ان کے وعدے کے مطابق 25 ہزار سنیما سے وابستہ کارکنان کے بینک کھاتوں میں جلد ہی رقوم کی منتقلی شروع ہو جائے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سلمان خان کی ٹیم کی جانب سے تمام خانہ پری کر دی گئی ہے اور جلد لوگوں کو اس کا فائدہ ملنا شروع ہو جائے گا۔ بی این تیواری نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم اس کے علاوہ 50 ہزار کارکنان کی مفت ٹیکہ کاری کا کام بھی انجام دینے جا رہی ہے۔ اس کارِ خیر کے لئے یش راج لمز، پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور پروڈیوسر اینڈ ڈیولپر آنند بخشی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ اندوزی کا کام 10 جون سے شروع ہونے جا رہا ہے اور ہمارا ہدف زیادہ سے زیادہ کارکنان کو ٹیکہ لگانے کا رہے گا۔

Published: undefined

تیواری نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز کی جانب سے بھیجے گئے کارکنان کے ناموں کی فہرست کو منظوری فراہم کرتے ہوئے نیٹ فلکس نے بھی ساڑھے سات ہزار کارکنان کو پانچ پانچ ہزار روپے کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا فائدہ بھی کارکنان کو جلد حاصل ہونے لگے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined