
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’وانٹیڈ‘ میں ان کا ایک مقبول ڈائیلاگ تھا ’’ایک بار جو میں نے کمٹمنٹ کر دی پھر میں اپنے آپ کی بھی نہیں سنتا‘‘۔ کچھ ایسا ہی معاملہ ان کی اصل زندگی میں بھی ہے۔ انھوں نے اپنا ایک کمٹمنٹ یعنی وعدہ پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے حالانکہ اس میں ان کا نقصان ہے۔ دراصل ان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ باکس آفس پر کوئی دھمال نہیں مچا سکی جس سے فلم کے ڈسٹریبیوٹرس کو نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ اس کے بعد سلمان اور ان کے والد سلیم خان نے ان دسٹریبیوٹرس کے نقصان کی تلافی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کہا جا رہا تھا کہ ’ٹیوب لائٹ‘ سے ڈسٹریبیوٹرس کو تقریباً 60 سے 75 کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔ اب خبر ہے کہ سلمان نے نقصان کا 50 فیصد حصہ ڈسٹری بیوٹرس کو لوٹا دیا ہے۔
ایک اسپاٹ بوائے نے اس سلسلے میں خبر دی ہے کہ ڈسٹریبیوٹر ٹیم کے چیف نریندر ہراوت (جنھوں نے ٹیوب لائٹ کو 130 کروڑ میں خریدا تھا) نے اس سلسلے میں سلمان خان سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اور ان کی فیملی نے مل کر یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ ڈسٹریبیوٹرس کو 50 فیصد تک کی رقم لوٹا دیں گے۔ اس کے علاوہ دسٹریبیوٹرس کے مفاد میں جو بہتر ہوگا وہ کریں گے۔
`�_U��?
Published: 10 Aug 2017, 1:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Aug 2017, 1:09 PM IST