عرب ممالک

اقوام متحدہ: سعودی شہزادی ہند بن عبدالرحمان کے لیے بڑا اعزاز

اقوام متحدہ کی زیرنگرانی علاقائی نیٹ ورک برائے سماجی دوری نے سعودی شہزادی ہند بن عبدالرحمان کو سفیرِ سماجی ذمہ داری منتخب کر لیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ریاض: اقوام متحدہ کی زیرنگرانی علاقائی نیٹ ورک برائے سماجی دوری نے سعوددی شہزادی ہند بن عبدالرحمان کو سفیرِ سماجی ذمہ داری منتخب کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں سماجی خدمات انجام دینے والی شہزادی ہند بن عبدالرحمان آل سعود نے عالمی سطح پر بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کی زیر نگرانی عالمی معاہدے کے ایک رکن علاقائی نیٹ ورک برائے سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) نے سعودی شہزادی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو اپنا سفیر بنالیا ہے۔ اس موقع پر شہزادی ہند کا کہنا تھا کہ مذکورہ نیٹ ورک کی جانب سے مہلک ترین کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے اہم کردار ادا کرنے پر مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سی ایس آر کی جانب سے 25 مارچ کو کوویڈ 19 کی روک تھام کےلیے ایک مہم کا آغاز کیا گیا تھا جو آئندہ ماہ 25 تاریخ تک جاری رہے گی۔ شہزادی ہند نے میڈیا کو بتایا کہ اس مہم کے دوران مختلف نشریاتی اداروں کے ذریعے عوام میں مفید معلومات فراہم کی گئی تاکہ وائرس کا پھیلاؤ یقینی طور پر روکا جاسکے۔

سماجی خدمات کی خاطر خود کو وقف کرنے والی سعودی شہزادی نے خواتین و جوانوں کے ساتھ ملکر اس وبا کے خلاف رضاکارانہ طور پر حکومت کا ساتھ دیا اور وہ اس مہم کو انسانی خدمت کا بہترین ذریعہ سمجھتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined