عرب ممالک

مسجد حرام کی ’چلڈرن لائبریری‘ میں نئے علمی پروگراموں کی نقاب کشائی

جنرل پریزیڈنسی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک انفوگراف میں بتایا کہ لائبریری میں ڈرائنگ، پڑھنے، لکھنے، تکنیکی، مذہبی، آگاہی اور اخلاقیات کے پروگراموں کو 12 سال عمر کے بچوں کے لئے مہیا کیا گیا ہے۔

تصویر بشکریہ عرب نیوز ڈاٹ کام
تصویر بشکریہ عرب نیوز ڈاٹ کام 

حرمین شریفین امور کے ادارے نے مسجد حرام کی چلڈرن لائبریری میں اپنے تازہ ترین پروگراموں کی نقاب کشائی کر دی۔ ان پروگراموں کا مقصد علمی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ سجد حرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریزیڈنسی چلڈرن لائبریری میں جدید ترین انٹریکٹو پروگرام اور سرگرمیاں فراہم کرتی ہے۔ ان پروگراموں سے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور ان کے معلومات کے حصول کے جذبہ کو فروغ ملتا ہے۔

Published: undefined

نئے پروگرام میں مسجد حرام کے خواتین سیکشن میں موجود چلڈرن لائبریری لانچ کی گئی۔ ان پروگراموں کی طرف بچوں کو متوجہ اور آمادہ کرنے کے لئے لائبریری میں موجود خواتین تازہ ترین تیکنیس اور عوامل سے آگاہ ہیں۔ جنرل پریزیڈنسی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک انفوگراف میں بتایا کہ لائبریری میں ڈرائنگ، پڑھنے، لکھنے، تکنیکی، مذہبی، آگاہی اور اخلاقیات کے پروگراموں کو 12 سال عمر کے بچوں کے لئے مہیا کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ان پروگراموں میں کٹ آؤٹس اور پلاسٹک کے نقشوں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ اس جدید طریوں سے بچوں میں اعتدال پر مبنی نقطہ نظر پروان چڑھے گا اور ان میں صحیح اصول اور اقدار فروغ پائیں گے۔ جنرل پریزیڈنسی نے مزید کہا کہ بچوں کی لائبریری کی خدمات دنیا بھر میں تمام بچوں کے لئے دستیاب ہیں۔ مختلف عمر کے گروپوں کے لئے موزوں 2400 کتابیں، بامقصد مقابلے، انٹریکٹو گیمز، تصویری کہانیاں اور پر لطف مکالمے دستیاب کئے گئے ہیں۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined