لکھنؤ: کانگریس ’خاتون میراتھن‘ میں امنڈا جم غفیر، ’لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں‘ کے فلک شگاف نعرے بلند

کانگریس پارٹی کی خاتون میراتھن کا انعقاد لکھنؤ کے اکانا اسٹیڈیم میں کیا گیا۔ اس موقع پر ہزاروں لڑکیوں نے رقص کیا اور ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ گانے کے ساتھ دوڑ لگانی شروع کی۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقد کی گئی ’خاتون میراتھن‘ میں بڑی تعداد میں لڑکیوں نے حصہ لیا اور ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ خاتون میراتھن کے لئے اتوار کا روز مقرر کیا گیا تھا لیکن لکھنؤ انتظامیہ نے حکم امتناعی نافذ ہونے کی وجہ سے اس کے انعقاد کی اجازت نہیں دی تھی، جس کے بعد اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

کانگریس پارٹی کی خاتون میراتھن کا انعقاد لکھنؤ کے اکانا اسٹیڈیم میں کیا گیا۔ اس موقع پر ہزاروں لڑکیوں نے رقص کیا اور ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ گانے کے ساتھ دوڑ لگانی شروع کی۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے خاتون میراتھن کی فاتح لڑکیوں میں سے 3 کو اسکوٹی، 25 کو اسمارٹ فون، 10 کو فٹنس بینڈ اور ایک ہزار کو میڈل فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور سابق رکن پارلیمنٹ راجیو شکلا نے کہا کہ یہ مہم ایک شاندار تبدیلی لے کر آئے گی۔ ریاست کی خواتین کو کانگریس پارٹی میں جوڑنے کا عمل اب رنگ لا رہا ہے۔ لڑکیوں اور خواتین کا پرینکا گاندھی پر یقین مضبوط ہوا ہے۔ نیز وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ڈرپوک ہیں اور وہ ہماری اس مہم سے خوفزدہ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */