ویڈیو: راجیو بجاج نے راہل گاندھی سے کہا ’ہندوستان جیسا سخت لاک ڈاؤن کسی ملک میں نہیں لگا‘

کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے خصوصی بات چیت کے دوران مشہور صنعت کار راجیو بجاج نے کہا کہ ’’ہندوستان میں بہت سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ جبکہ کئی ممالک میں لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت تھی۔‘‘

user

قومی آوازبیورو

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو معروف صنعت کار راجیو بجاج کے ساتھ لاک ڈاؤن اور کورونا کے ایشو پر بات چیت کی۔ اس دوران راہل گاندھی نے پوچھا کہ کسی نے سوچا نہیں ہوگا کہ دنیا اس طرح 'لاک' ہو جائے گی، عالمی جنگ میں بھی ایسا نہیں ہوا تھا۔ اس کے جواب میں راجیو بجاج نے کہا کہ "جاپان اور سنگاپور میں ہمارے دوست ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں لوگوں سے بات ہوتی ہے۔ ہندوستان میں ایک طرح کا سخت لاک ڈاؤن ہے، ایسا لاک ڈاؤن کہیں پر بھی نہیں ہوا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں باہر نکلنے کی اجازت تھی، لیکن ہمارے یہاں حالات مختلف رہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔