راہل گاندھی نے تمغہ جیتنے پر لکھیڑا اور کتھوریا کو دی مبارکباد

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’صبح کی شروعات کافی بڑی خبر کے ساتھ ہوئی۔ اَونی لکھیڑا کو سونے کا تمغہ جیتنے پر بہت بہت مبارکباد، ہندوستان کی دوسری بیٹی نے ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے‘‘۔

اَونی لکھیڑا، تصویر آئی اے این ایس
اَونی لکھیڑا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹوکیو پیرالمپک نشانہ بازی مقابلے میں اَونی لکھیڑا کو سونے کا تمغہ اور یوگیش کتھوریا کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’صبح کی شروعات کافی بڑی خبر کے ساتھ ہوئی۔ اَونی لکھیڑا کو سونے کا تمغہ جیتنے پر بہت بہت مبارکباد، ہندوستان کی دوسری بیٹی نے ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے‘‘۔

یوگیش کتھوریا کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ٹوکیو پیرالمپک میں تمغہ جیتنے پر یوگیش کتھوریا کو مبارکباد۔ ملک کو آپ کی قابل تحریک کامیابی پر فخر ہے‘‘۔ واضح رہے کہ پیرالمپک میں ہندوستان کی اونی لکھیڑا نے خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل کے فائنل میچ میں سونے کا تمغہ اور یوگیش کتھوریا نے ڈسکس تھرو میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔