جونیئر ایشیا کپ: ہندوستانی لڑکیاں مضبوط ملیشیا کے مد مقابل ہوں گی

کپتان پریتی نے مقابلے سے قبل کہا، "ہم نے ٹورنامنٹ کی شاندار شروعات کی ہے۔ ہمارا مقصد ملیشیا کے خلاف بھی کھیل کی اسی سطح کو برقرار رکھنا ہے۔"

<div class="paragraphs"><p>جونیئر ایشیا کپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

جونیئر ایشیا کپ، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کاکامیگہارا: اپنی مہم کے پہلے میچ میں ازبکستان کو 22-0 سے شکست دینے کے بعد، ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم پیر کو خواتین کے جونیئر ایشیا کپ 2023 کے اپنے دوسرے پول اے میچ میں ملیشیا کا سامنا کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم نے ازبکستان کے خلاف جیت میں کھیل کے تمام محاذوں پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ویشنوی وٹھل پھالکے، ممتاز خان، انو، سنیلیتا ٹوپو، منجو چورسیا، دیپیکا سورینگ، دیپیکا اور نیلم سمیت آٹھ کھلاڑیوں نے ازبکستان کے خلاف گول کیا۔ ہندوستانی لڑکیاں ملشیا کے خلاف بھی اس کارکردگی کو جاری رکھنا چاہیں گی۔ ہندوستانی ٹیم کی کپتان پریتی نے مقابلے سے قبل کہا، "ہم نے ٹورنامنٹ کی شاندار شروعات کی ہے۔ ہمارا مقصد ملیشیا کے خلاف بھی کھیل کی اسی سطح کو برقرار رکھنا ہے۔"


انہوں نے کہا، "ابتدائی میچ میں جیت نے ہمارے اعتماد کو بڑھایا ہے۔ اس نے ہمیں ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے ضروری حوصلہ دیا ہے۔ یہ جانتے ہیں کہ ملیشیا ایک مضبوط ٹیم ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، اس لئے ہم ایک قریبی مقابلے کی توقع رکھتے ہیں۔" دوسری جانب ملیشیا نے بھی چینی تائپے کے خلاف اپنا پہلا میچ 7-0 سے جیت کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا ہے۔ وہ اب باصلاحیت ہندوستانی ٹیم کے سامنے اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے بے تاب ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں آخری بار 2015 کے خواتین جونیئر ایشیا کپ کے دوران آمنے سامنے ہوئی تھیں جہاں ہندوستان نے 9-1 سے بازی ماری تھی۔ ہندوستانی لڑکیاں پیر کو تاریخ دہرانا چاہیں گی اور جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Jun 2023, 3:50 PM