فیفا عالمی کپ 2022: انگلینڈ-ایران مقابلہ شروع ہونے سے ٹھیک پہلے ہنگامہ، ایرانی کھلاڑیوں نے قومی ترانہ گانے سے کیا انکار

فیفا عالمی کپ 2022 کے دوران ایرانی ٹیم نے جبریہ حجاب کے خلاف جنگ لڑ رہی خواتین کی حمایت اور ایرانی حکومت کی مخالفت کر کے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔

قومی ترانہ کے وقت خاموش کھڑے ایرانی فٹبال کھلاڑی
قومی ترانہ کے وقت خاموش کھڑے ایرانی فٹبال کھلاڑی
user

قومی آوازبیورو

فیفا عالمی کپ 2022 قطر میں پورے دھوم دھام سے شروع تو ہو گیا ہے، لیکن یہ ٹورنامنٹ کئی وجہ سے تنازعات کا بھی شکار ہے۔ اس درمیان آج انگلینڈ اور ایران کے درمیان کھیلے جانے والے مقابلے سے ٹھیک پہلے ایک نیا ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ دراصل ایرانی ٹیم نے مقابلے سے پہلے قومی ترانہ گانے سے صاف انکار کر دیا۔ ایرانی ٹیم نے یہ فیصلہ ایران میں ہو رہے حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت میں کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جب سے مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت ہوئی ہے، اس وقت سے ایران میں جبریہ حجاب اور حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ حکومت نے مظاہرین پر دباؤ بنانے کی بے پناہ کوششیں کی ہیں لیکن مظاہرے تھمتے ہوئے اب بھی دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ ان مظاہروں میں میں اب تک سینکڑوں افراد کی موت اور ہزاروں لوگوں کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ بڑی تعداد میں ایرانی پولیس نے مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔ اب فیفا عالمی کپ کے دوران ایرانی ٹیم نے جبریہ حجاب کے خلاف جنگ لڑ رہی خواتین کی حمایت کر کے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی کپتان علی رضا جہاں بخش نے کہا ہے کہ ٹیم اجتماعی طور سے طے کرے گی کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہرن کی حمایت میں قومی ترانہ گانے سے انکار کیا جائے یا نہیں۔ کھلاڑیوں کے اس قدم کو ایرانی سرکاری ٹی وی کے ذریعہ سنسر کر دیا گیا۔ آج جو ایرانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کھیلنے میدان پر اتری ہے ان میں علی رضا بیرنوند (گول کیپر)، سدیگھ محرامی، احسان ہجسفی، ملاد محمدی، علی رضا جہاں بخش، مرتضیٰ پورالی گنجی، رجبہ چشمی، علی کریمی، ماجد حسینی، احمد نوراللہی، مہدی تریمی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */