ڈیڑھ لاکھ کی آبادی والے ملک نے تاریخ رقم کی، فیفا ورلڈ کپ تک رسائی حاصل

چھوٹی آبادی، محدود وسائل اور ناکافی بنیادی ڈھانچے کے باوجود کوراساؤ نے ثابت کردیا ہے کہ مہارت، منصوبہ بندی اور اعتماد بڑی قوموں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: فیفا ڈاٹ کام</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

 فٹبال کی دنیا میں منگل کا دن ایک تاریخی دن تھا، کیونکہ ایک چھوٹے سے ملک ’کوراساؤ‘ نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ صرف 1.57 لاکھ کی آبادی والا یہ ملک اب ورلڈ کپ کھیلنے والی دنیا کا سب سے کم آبادی والا ملک بن گیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آئس لینڈ کے نام تھا جس کی آبادی 2018 میں تقریباً 3.3 لاکھ تھی۔

ہندوستان کے بڑے شہروں کا موازنہ کریں تو یہ کامیابی اور بھی چونکانے والی لگتی ہے۔ نوئیڈا کی آبادی تقریباً 10 لاکھ ہے، جو کوراساؤ سے تقریباً 10 گنا زیادہ ہے۔ یہاں تک کہ دہلی کا ایک بڑا علاقہ لاجپت نگر، جس کی آبادی تقریباً 1.50 لاکھ ہے،وہ بھی کوراساؤ کے برابر ہے۔ یعنی یہ پورا ملک دہلی کے ایک محلے کی آبادی کے برابر ہے۔ اس کے باوجود فیفا رینکنگ میں 82 ویں نمبر پر موجود کوراساؤ نے دنیا کے سب سے بڑے فٹبال مقابلے تک پہنچنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔


کنگسٹن میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں کوراساؤ نے جمیکا کو بغیر کسی گول کے ڈرا پر روک دیا۔ میچ کا دوسرا ہاف پوری رح تناؤ سے بھراتھا۔ جمیکا نے تین بار پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد 87 ویں منٹ میں گیند دوبارہ پوسٹ سے ٹکرائی۔ جمیکا کے پاس انجری ٹائم میں پنالٹی کا موقع تھا لیکن وی اے آر نے پٹالٹی کو مسترد کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد کوراساؤ ڈگ آؤٹ میں جشن کا ماحول تھا۔ ٹیم نے تاریخ کا سب سے یادگار ڈرا کھیلتے ہوئے اپنا پہلا ورلڈ کپ ٹکٹ حاصل کرلیا۔

دوسرے گروپ مقابلوں میں پاناما نے ایل سلواڈور کو 3-0 سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا مقام حاصل کیا۔ وہیں سرینام کی گوئٹے مالا سے 3-1 کی شکست نے براہ راست کوالیفائی کرنے سے روک دیا لیکن وہ پلے آف میں پہنچ گئے۔ کوراساؤ اب اپنے گروپ مرحلے کے حریفوں کا انتظار کرے گا۔ ڈرا5 دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا۔


کوراساؤ کی یہ کامیابی ہندوستان کے لیے بھی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔ جبکہ کوراساؤ جیسا ایک چھوٹا ملک ورلڈ کپ میں جگہ بنا رہا ہے، وہیں 1.35 کروڑکی آبادی والا ہندوستان آج تک فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر پایا ہے۔ چھوٹی آبادی، محدود وسائل اور ناکافی بنیادی ڈھانچے کے باوجود کوراساؤ نے ثابت کر دیا ہے کہ مہارت، منصوبہ بندی اور اعتماد بڑی قوموں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔