ایشین یوتھ پیراگیمز: ہندوستان نے 12 طلائی تمغوں سمیت کل 41 تمغے جیتے

ایشین یوتھ پیرا گیمز میں ہندوستانی ٹیم 12 گولڈ، 15 سلور اور 14 کانسے سمیت کل 41 تمغے جیت کر بدھ کو وطن واپس لوٹی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مناما: ہندوستانی ایتھلیٹوں کا یہ سال شاندار رہا ہے۔ پھر چاہے وہ 2020 کے ٹوکیو اولمپک گیمز کی بات ہو یاپیرا لمپک کھیل۔ اس کارکردگی کو دہراتے ہوئے، ملک کے نوجوان پیرا ایتھلیٹس نے بحرین کے شہر ریفا میں اختتام پذیر ایشین یوتھ پیرا گیمز 2021 میں اپنا پرچم بلند کیا ہے۔

ایشین یوتھ پیرا گیمز میں ہندوستانی ٹیم 12 گولڈ، 15 سلور اور 14 کانسے سمیت کل 41 تمغے جیت کر بدھ کو وطن واپس لوٹی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ تمغے ایتھلیٹکس میں جیتے ہیں۔ 22 کھلاڑی پوڈیم (ٹاپ تھری) تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ آٹھ کھلاڑیوں نے طلائی، چھ نے چاندی اور آٹھ نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ بیڈمنٹن میں ہندوستان کو 15 تمغے ملے، جس میں ٹوکیو پیرالمپئن پلک کوہلی، سنجنا کماری اور ہاردک مکڑ نے آپس میں تین تمغے شیئر کئے۔


ہندوستان کے پاس تیراکی میں تین تمغے رہے، جن میں ایک چاندی اور دو کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ ہندوستانی ٹیم پاور لفٹنگ میں بھی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی۔ قابل ذکر ہے کہ 2 سے 6 دسمبر کے درمیان کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں تقریباً 30 ممالک کے 700 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔