ایشیا کپ ہاکی: ہندوستان نے سپر-4 اسٹیج کا فتح کے ساتھ کیا آغاز، جاپان کو دی شکست

ہندوستان کے علاوہ سپر-4 اسٹیج میں جاپان، جنوبی کوریا اور ملیشیا نے جگہ بنائی ہے، یہ ٹیمیں ایک دوسرے سے ایک ایک بار نبرد آزما ہوں گی جس کے بعد سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔

تصویر ٹوئٹر @asia_hockey
تصویر ٹوئٹر @asia_hockey
user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ 2022 کے سپر-4 اسٹیج کا شاندار آغاز کیا ہے۔ اس نے ہفتہ کے روز کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں جاپان کو 1-2 سے شکست دے دی ہے۔ ہندوستان کی طرف سے منجیت (8ویں منٹ) اور پون راجبھر (35ویں منٹ) نے گول داغے۔ دوسری طرف جاپان کی جانب سے تنہا گول تکما نیوا نے میچ کے 18ویں منٹ میں کیا۔ جاپان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے لیگ میچ میں ملی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔

واضح رہے کہ لیگ میچ میں جاپان نے ہندوستان کو 2-5 سے شکست دی تھی۔ جاپان نے لیگ اسٹیج میں اپنے تینوں میچ جیتے تھے اور وہ پول-اے میں سرفہرست رہی تھی۔ دوسری طرف ہندوستان اور پاکستان دونوں کے ہی چار پوائنٹ تھے، لیکن موجودہ چمپئن ہندوستان نے بہتر گول کے فرق کے سبب اگلے دور میں جگہ بنائی۔


بہرحال، ہندوستان کے علاوہ سپر-4 اسٹیج میں جاپان، جنوبی کوریا اور ملیشیا نے جگہ بنائی ہے۔ یہ سبھی ٹیمیں ایک دوسرے سے ایک ایک بار نبرد آزما ہوں گی جس کے بعد سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم اب اپنے اگلے مقابلے میں اتوار کو ملیشیا کا سامنا کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کے لیے کافی نئے چہروں کو موقع دیا ہے۔ ٹیم کی کپتانی تجربہ کار کھلاڑی بیریندر لاکڑا کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔