روس کا اکتوبر میں 36 ’ون ویب‘ مصنوعی سیارے خلا میں بھیجنے کا اعلان

ذرائع نے بتایا کہ اگر لونا -25 اکتوبر 2021 کی بجائے مئی 2022 میں لانچ کیا گیا تو ون ووب مصنوعی سیارہ 7 اکتوبر کو ووستوچینی خلائی اسٹیشن سے سویوز -2.1 بی راکٹ کے ذریعے لانچ کیے جائیں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ماسکو: روس کا مجوزہ قمری مشن ’لونا -25 ‘ اگر اس کے لانچ میں کسی طرح کی تاخیر ہوئی تو رواں سال اکتوبر میں ووسٹوچینی اسپیس پورٹ سے 36 ون ویب مصنوعی سیارہ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خلائی صنعت کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر لونا -25 اکتوبر 2021 کی بجائے مئی 2022 میں لانچ کیا گیا تو ون ووب مصنوعی سیارہ 7 اکتوبر کو ووستوچینی خلائی اسٹیشن سے سویوز -2.1 بی راکٹ کے ذریعے لانچ کیے جائیں گے۔ ایک اور ذریعہ نے اس اطلاع کی تصدیق کی ہے۔

اس سال کے شروع میں خلائی صنعت کے ذرائع نے کہا تھا کہ برطانوی ون ویب مواصلاتی مصنوعی سیارہ رواں سال یکم جولائی کو روسی سویوز -2۔1 بی راکٹ پر لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس سال پہلی بار اس کا آغاز مارچ میں کامیابی کے ساتھ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اپریل اور مئی میں مزید کامیاب لانچنگ کا آغاز ہوا۔


اس ماہ کے شروع میں روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے سربراہ دیمتری روگوزین نے کہا تھا کہ اسٹیشن پر سامان کی فراہمی اور جانچ کی وجہ سے لونا -25 کی لانچ میں تاخیر ہوگی۔ یہ فی الحال اکتوبر میں طے شدہ ہے لیکن امید کی جا رہی ہے کہ اگلے سال مئی میں اس کو لانچ کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔