جامعہ ہمدرد میں ’اعصابی امراض: تکنیکی نقطہ نظر اور جدید تحقیقات‘ کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

ڈی ایس ٹی نے ملک بھر میں کل 13 پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنائے ہیں اور ہر PMU سال بھر میں 22 ٹریننگز کا اہتمام کرے گا۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: آج جامعہ ہمدرد کے کنونشن سنٹر میں ’اعصابی امراض: تکنیکی نقطہ نظر اور جدید تحقیقات‘ کے موضوع پر ایک ہفتہ طویل تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کو حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (DST) کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ DST کے اہم پروگرام سینارجسٹک ٹریننگ یوٹیلائزنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انفرسٹرکچر-استوتی  کے تحت اسپانسر کی گئی۔

اس ورکشاپ میں سائنسدانوں، پروفیسرز، پی ایچ ڈی اسکالرز اور پوسٹ ڈاکٹر فیلوز نے شرکت کی۔ ڈی ایس ٹی نے ملک بھر میں کل 13 پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنائے ہیں اور ہر PMU سال بھر میں 22 ٹریننگز کا اہتمام کرے گا۔ جامعہ ہمدرد کو ان PMU اور نوڈل سینٹر میں سے ایک ہونے پر فخر ہے۔


اس کے علاوہ، جامعہ ہمدرد دیگر DST پروگراموں کی بھی نمائندگی کرتا ہے جیسے DST PERS، FIST اور SERB پروجیکٹس۔ اب تک جامعہ ہمدرد پی ایم یو نے ایمس دہلی، یونیورسٹی آف دہلی - ساؤتھ کیمپس، سی یو ایس بی - بہار، رنگٹا کالج آف فارماسیوٹیکل سائنسز، ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، انٹیگرل یونیورسٹی، کرسچن کالج، چنگنور، کیرالہ، آئی آئی ٹی اندور قائم اور دہلی فارماسیوٹیکل سائنسز اور ریسرچ یونیورسٹی جیسے میزبان اداروں کی مدد سے 13 تربیتی پروگرام منعقد کیے ہیں۔ فی الحال DST STUTI کا تربیتی پروگرام شعبہ ٹاکسیکولوجی سائنسز، سکول آف کیمیکل اینڈ لائف سائنسز، جامعہ ہمدرد کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد ڈاکٹریٹ طلباء اور پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوز کو تربیت دے کر استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ نوجوان اساتذہ بھی اس پروگرام سے مستفید ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر پرتیشتھا پانڈے، ہیڈ (R&D) انفراسٹرکچر، DST آج 26 دسمبر 2022 کو جامعہ ہمدرد کے کنونشن سنٹر میں منعقدہ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھیں۔ ڈاکٹر ڈی کے اگروال، ڈائریکٹر، انوویشن انکیوبیشن اینڈ انٹرپرینیورشپ، کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، کراڈ، مہاراشٹر اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ افتتاحی تقریب 20 دسمبر 2022 کو منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر ارندم بھٹاچاریہ، سائنسدان ایف، ڈی ایس ٹی سائنسدان ایف اور ڈاکٹر راجپال کشیپ، ڈائریکٹر ریسرچ اور سینئر سائنسدان، مدھیہ بھارت انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ناگپور مہاراشٹرا نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور اپنی سائنس اور ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کی وضاحت کی۔ اس پروگرم میں پروفیسر رئیس الدین ڈیں اسکول آف سائنس نے افتتاحی خطبہ پیش کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ایم افشار عالم، وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد نے اس ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد دی اور اس اہم تقریب کے لیے جامعہ ہمدرد کو نوڈل سنٹر بنانے پر DST کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جامعہ ہمدرد مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرتا رہے گا۔ پروفیسر سہیل پرویز ،کوآرڈینیٹر استوتی جامعہ ہمدرد نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر قوالی کی محفل کا بھی انعقاد  کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔