ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول نے زونل کھیل کود انعامات کی جھڑی لگا دی

پرنسپل ڈاکٹر معروف خان کی 37سالہ تعلیمی، تدریسی اور ہم نصابی خدمات اعتراف کیا گیا

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

دہلی: محکمۂ تعلیم حکومتِ دہلی، زون۔5 نے رواں سال کھیل کود اور ایتھلیٹ میں بہترین مظاہرہ کرنے والے طلبا کو انعامات و اعزازات سے نوازا۔ اس موقع پر آدھے سے زیادہ انعامات پر دہلی کے شمال مشرقی علاقے جعفر آباد میں واقع ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینیر سیکنڈری اسکول نے قبضہ جمایا۔ اسکول نے زونل اور انٹر زونل مقابلوں کے تحت کل 80 تمغے حاصل کیے۔ جن میں سے 59 طلائی ہیں۔ مزید یہ کہ علی العموم چیمپین شپ، اور بہترین ایتھلیٹ کے خطابات بھی اسکول ہی کے نام رہے۔ دیگر انعامات کی تفصیل اس طرح ہے۔

علی العموم چیمپین شپ لڑکیوں اور لڑکے دونوں زمرے۔ بہترین ایتھلیٹ سب جونیرکا خطاب ابھیودے وکرم سنگھ، جونیر گرلز: سلطانہ، سینیر گرلز: جیوتی جونیر بوائز: آکاش سنگھ اور سینیر بوائز: راجا بابو کو دیا گیا۔ ہینڈ بال قومی سطح پر طلائی طمغہ:3 چاندی کے تمغے:4، شارٹ پُٹ، ڈسکس تھرو: آکاش سنگھ (اول مقام)، لانگ جمپ اور ہائی جمپ: فیضل خان (اول مقام)۔


400میٹر ریلے ریس: ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول (اول مقام)، 100 میٹر دوڑ عمر 19 سال: راجا بابو (اول مقام)، عمر 14سال: 100، 200 میٹر دوڑ اور لانگ جمپ: ابھیودے وکرم سنگھ (اول مقام)۔ عمر17 سال: 100 میٹر دوڑ آکاش سنگھ (اول مقام)، پونِت (دوسرا مقام)، 200 میٹر دوڑ: محمد طائف (اول مقام)، پونِت (دوسرا مقام)، 400 میٹر دوڑ محمد طائف(اول مقام)، پونِت (دوسرا مقام)۔ عمر17 سال: 100، 200 میٹر دوڑ میں شویتا (اول مقام) کُشتی سینیر بوائز: فرحان اختر(اول مقام) ٹگ آف وار سب جونیر کے مختلف زمروں میں اسکول کے طلبا نے سونا، چاندی اور تانبے کے چار چار تمغے بالترتیب حاصل کیے۔

ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کے پی ای ٹی ریاست علی خان کو بہترین ایتھلیٹ کوچ کے انعام سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مذکورہ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان کی 37 سالہ تعلیمی اور ہم نصابی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ انہیں شال اور مومینٹو پیش کیا گیا۔ ڈی ڈی ڈسٹرکٹ ڈاکٹر ایس کے شرما نے اپنی تقریر میں ڈاکٹر خان کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایک طویل عرصے سے ڈاکٹر معروف زون۔5 کی تمام سرگرمیوں خصوصاً کھیل کود، ایتھلیٹ اور ثقافتی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے۔ اکثر ان پروگراموں کے کنوینر اور اہم رکن منتخب ہوئے۔ زون۔ 5 کی ہم نصابی سرگرمیوں کے معیار کو بلند کرنے میں خان صاحب کا اہم رول رہا ہے۔ ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔


واضح رہے کہ اگلے مہینے ڈاکٹر محمد معروف خان اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ مزید یہ کی بحیثیت پرنسپل دہلی میں ان کی خدمات کا عرصہ سب سے زیادہ طویل ہے۔ اس موقع پر ڈی ڈی ای زون راجیو کمار کے علاوہ دیگر اعلا افسران موجود تھے۔ تمام طلبا اپنے تمغات و انعامات لے کر اسکول پہنچے اور تمام عملے میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */