دہلی میٹرو کی خدمات میں تاخیر، مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا، دفاتر نہیں پہنچ پا رہے ملازمین

دہلی میٹرو کی وائلٹ لائن، گرین لائن اور پنک لائن پر ٹرین تاخیر سے چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بڑی تعداد میں ملازمین دفاتر میں نہیں پہنچ پا رہے

دہلی میٹرو / آئی اے این ایس
دہلی میٹرو / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی میٹرو کی وائلٹ لائن، گرین لائن اور پنک لائن پر ٹرین تاخیر سے چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بڑی تعداد میں ملازمین دفاتر میں نہیں پہنچ پا رہے یا تاخیر سے پہنچ رہے ہیں۔ ڈی ایم آر سی (دہلی میٹرو دیل کارپوریشن) نے ٹوئٹ کر کے میٹرو خدمات کی تاخیر کی اطلاع دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ڈی ایم آر سی نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ وائلٹ، گرین اور پنک لائن پر خدمات میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ڈی ایم آر سی نے مسافروں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خدمات بحالی کے لئے وقت طلب کیا ہے۔ خیال رہے کہ دہلی میٹرو کی وائلٹ لائن کشمیری گیٹ سے راجہ ناہر سنگھ اسٹیشن، گرین لائن اندر لوک اور کیرتی نگر سے بہادر گڑھ اور پنک لائن مکند پارک سے شیو وہار کالونی تک جاتی ہے۔


وہیں، دہلی میٹرو ریل کارپوریشن اور نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن نے ہولی کے دن ٹرینوں کی آمد و رفت کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ہولی کے دن یعنی 18 مارچ کو دہلی میٹرو کی خدمات دوپہر 2 بجے 30 منٹ سے شروع ہوں گی۔ اس دوران پارکنگ سمیت تمام خدمات بند رہیں گی۔ خیال رہے کہ دہلی میٹرو ہر سال ہولی کے دن اپنی خدمات کے اوقات میں تبدیلی کرتی ہے۔

ادھر، نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن کے مطابق نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا میٹرو خدمات دوپہر دو بجے سے شروع ہوں گی۔ ایکا لائن کی خدمات معمول کی خدمات کے ساتھ 15 منٹ کے وقفہ پر دستیاب ہوں گی۔ عام دنوں میں یہ خدمات صبح 6 بجے سے شروع ہو جاتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔