تلنگانہ کے کئی اضلاع میں کل گرمی کی شدید لہر کا خطرہ، آرینج الرٹ جاری

ریاست میں دن کے وقت درجہ حرارت 6 ڈگری زیادہ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔ مئی کے مہینے میں عام طور پر گرم ہوا اور لو چلتی ہے۔ لیکن یہ اس سال مارچ میں ہی گرم ہوا چلنے کے امکانات ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں جمعہ کو گرمی کی شدید لہر کا خطرہ ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائے گا، جس کے پیش نظر لوگوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔

ریاست میں دن کے وقت درجہ حرارت 6 ڈگری زیادہ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔ مئی کے مہینے میں عام طور پر گرم ہوا اور لو چلتی ہے۔ لیکن یہ اس سال مارچ میں ہی گرم ہوا چلنے کے امکانات ہیں، اس ماہ کی 19 اور 20 تاریخ کو درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ بدھ کو پداپلی ضلع کے منتھنی میں سب سے زیادہ 42.9 ڈگری اور نلگنڈہ میں 42.4 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ یہ معمول سے 5 ڈگری زیادہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */