’فیئر اینڈ لولی‘ کریم سے فیئر لفظ ہٹانے پر جانیے ’بالی ووڈ‘ کا رد عمل... تصویری جھلکیاں

’فیئر اینڈ لولی‘ سے فیئر لفظ ہٹانے کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ نندیتا داس و بپاشا بسو جیسی فلمی ہستیوں نے بھی اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں فلم انڈسٹری سے جڑی کچھ اہم ہستیوں کا رد عمل۔

user

قومی آوازبیورو

امریکہ میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کے بعد شروع ہوئے 'بلیک لائیوس میٹر' مہم پوری دنیا میں اثرانداز ہوتی نظر جا رہی ہے۔ ہندوستان میں اس مہم کا اثر 'فیئر اینڈ لولی' کریم پر بھی پڑا ہے اور دوسرے کئی کریم و برانڈس نے بھی اپنی مصنوعات میں فیئر، وہائٹ نس اور لائٹننگ جیسے موجود الفاظ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 'فیئر اینڈ لولی' سے فیئر لفظ ہٹانے کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف ہو رہی ہے اور نندیتا داس و بپاشا بسو جیسی فلمی ہستیوں نے بھی اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ فلم انڈسٹری سے جڑی کچھ اہم ہستیوں کا اس پر کیا رد عمل ہے۔

نندیتا داس
نندیتا داس
اداکارہ و ہدایت کار نندیتا داس نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ’’خوبصورتی کے نام پر کئی برانڈ کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں۔ دنیا میں کئی ساری شکلوں کے ساتھ تفریق کی جاتی ہے۔ پیدائش کی پہچان ہی عمر بھر ساتھ رہتی ہے لیکن تیزی سے اسے چیلنج پیش کیا جا رہا ہے۔ خوشی اس بات کی ہے کہ اب اسے نظر انداز نہیں کیا جا رہا‘‘۔

بپاشا بسو
بپاشا بسو
سانولی صورت رکھنے والی مشہور اداکارہ بپاشا بسو نے سوشل میڈیا پر فیئر اینڈ لولی کریم کے نام سے فیئر لفظ ہٹانے کا استقبال کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ “جب میں بڑی ہو رہی تھی تو مجھے اپنے سانولے رنگ کو لے کر کئی باتیں سننے کو ملیں۔ گزشتہ 18 سالوں میں کئی بڑے بجٹ کے اسکن کیئر اینڈورسمنٹ کے آفر مجھے ملے لیکن میں اپنے اصولوں پر کھڑی رہی۔
سہانا خان
سہانا خان
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے فیئرنیس کریم کا نام بدلنے کے اعلان پر ہندوستان یونی لیور کی تعریف اپنے انسٹاگرام پر کی ہے اور قابل ذکر ہے کہ ایک موقع پر شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ سانولی ہے۔ دراصل ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا تھا کہ “میں ایمانداری سے کہوں گا۔ میری بیٹی سانولی ہے، لیکن وہ دنیا میں خوبصورت لڑکی ہے۔”

رچا چڈھا
رچا چڈھا
اداکارہ رچا چڈھا بھی فیئرنیس کریم کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں اور انھوں نے ایک بار اپنی ٹی شرٹ پر لکھا تھا ’ناٹ فیئر، بٹ لولی‘۔ اب فیئرنیس کریم سے فیئر لفظ ہٹائے جانے پر انھوں نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’بچپن سے ہی ہمیں یہ بتایا جاتا ہے کہ گورا رنگ ہی خوبصورت ہے۔ پہلے تو فلموں میں گانے بھی ایسے بنتے تھے، مثلاً ’ہم کالے ہیں تو کیا ہوا دلوالے ہیں‘۔ ہمیں اپنے رنگ پر فخر کرنا چاہیے‘‘۔
ابھے دیول
ابھے دیول
اداکار ابھے دیول نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ ’’بلیک لائیوس میٹر مہم نے دنیا کو سوچنے پر مجبور کیا تھا۔ آپ سب اس جیت کے حقدار ہیں جنھوں نے اس طرح کی فیئرنیس کریم کی فروخت اور اشتہار کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ ابھی ہمیں طویل راستہ طے کرنا ہے، ان قوانین کو توڑنے کے لیے جو خوبصورتی کو متعارف کرتے رہے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔