عمران خان کو جھٹکا، باغی لیڈر قادر بخش کلماتی نواز شریف کی پارٹی میں شامل

رپورٹ کے مطابق قادر بخش کلماتی نے کراچی کے ضلع مالیر میں منعقدہ جلسہ عام کے دوران نواز شریف کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

عمران خان، تصویر یو این آئی
عمران خان، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کراچی: پاکستان کی حکمراں پارٹی پاکستان تحریک انصاف سے حال ہی میں مستعفی ہونے والے سینئر لیڈر قادر بخش کلماتی نے پاکستان مسلم لیگ- نواز (پی ایم ایل- این) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اے آر وائی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، قادر بخش کلماتی نے کراچی کے ضلع مالیر میں منعقدہ جلسہ عام کے دوران نواز شریف کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اس جلسہ عام میں مسلم لیگ (ن) کے جنرل سکریٹری احسن اقبال، پارٹی کے سندھ کے جنرل سکریٹری مفتی اسماعیل اور پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے۔ پاکستانی اخبار دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق قادر بخش دیہی کراچی حلقہ کے ایک بااثر سیاسی شخصیت ہیں۔ اس دوران احسن اقبال نے کہا کہ "پی ایم ایل این کے سربراہ نواز شریف کی 'ووٹ کو عزت دو' مہم ملک کا مقبول ترین نعرہ بن چکی ہے اور چاروں صوبوں میں اسی کی گونج ہے۔"


انہوں نے کہا کہ اگر کسی معاشرے میں افراد کا وقار بحال کرنا ہے تو وہاں ووٹ کا احترام کیا جانا چاہئے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پی ایم ایل این نے ماضی میں صوبہ سندھ میں خاص طور پر کراچی میں بڑے منصوبے شروع کیے تھے اور آئندہ بھی ایسا ہی کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */