بی جے پی ممبر اسمبلی سریندر سنگھ نے راج بھر کو بتایا 'بھینس'

بی جے پی ممبر اسمبلی سریندر سنگھ نے کہا کہ ہم نے ایس بی ایس پی لیڈر کی عادات کو تبدیل کرنے کی کوشش کی، لیکن بدقسمتی سے وہ ایک بار پھر 'بھینس' کی طرح کیچڑ میں ہی اتر گئے۔

اوم پرکاش راج بھر، تصویر آئی اے این ایس
اوم پرکاش راج بھر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بلیا: اترپردیش میں بلیا سے بی جے پی کے ایم ایل اے سریندر سنگھ نے ایک بار پھر متنازع بیان دیتے ہوئے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی سربراہ اوم پرکاش راج بھر کو بھینس کے نام سے یاد کیا ہے۔ سریندر سنگھ نے سہیل دیو سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان آئند الیکشن میں ہونے والے مجوزہ اتحاد کے بارے میں بھی قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا۔

اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ 'ہم نے ایس بی ایس پی لیڈر کی عادات کو تبدیل کرنے کی کوشش کی، لیکن بدقسمتی سے وہ ایک بار پھر 'بھینس' کی طرح کیچڑ میں ہی اتر گئے۔ بعد میں انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے 'بھینس والا بیان' رام پرکاش راج بھر' کے لئے دیا تھا۔


مایاوتی پر تبصرہ کرتے ہوئے سریندر سنگھ نے کہا کہ 'بی ایس پی لیڈر ہمیشہ پیسے کے پیچھے بھاگتی ہیں ان کا غریبوں سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ ایم ایل اے نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ ایسے شخص ہیں جنہوں نے اقتدار کے لئے اپنے والد کو بے دخل کیا اور اب یوگی آدتیہ ناتھ سے بہتر ہونے کا دعوی کر رہے ہیں۔ اکھلیش 'اورنگ زیب' کلچر کی ایک مثال ہیں۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ اصل لیڈر اور ملک کے چمپین ہیں اور انہیں کوئی بھی شکست دنہیں دے سکتا۔ ان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے اور اپوزیشن لیڈران آنے والے انتخابات میں شکست فاش سے دو چار ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔