پاکستان: عمران خان کو لگا شدید جھٹکا، پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے صدر پرویز الٰہی لاہور میں گرفتار

پاکستان میں گزشتہ 9 مئی کو پیدا تشدد کے بعد پی ٹی آئی کے کئی لیڈران اور حامیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، بدھ کے روز بھی عمران خان کی پارٹی کے 9 اراکین کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>پرویز الٰہی کی فائل تصویر</p></div>

پرویز الٰہی کی فائل تصویر

user

قومی آوازبیورو

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے لیے آج ایک بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی صدر اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پاکستان میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان اس خبر نے مزید ہلچل پیدا کر دی ہے۔

توجہ طلب بات یہ ہے کہ اپریل میں پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ ماری ہوئی تھی۔ انسداد بدعنوانی کی ایک ٹیم نے بدعنوانی کے معاملے میں لاہور واقع ان کی رہائش پر چھاپہ ماری کی تھی۔ دہشت گردی کے الزامات کو لے کر ان کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد یہ کارروائی ہوئی تھی۔ پرویز الٰہی کے اوپر دو ارب روپے کی رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


بہرحال، پاکستان میں گزشتہ 9 مئی کو پیدا تشدد کے بعد پی ٹی آئی کے کئی لیڈران اور حامیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز بھی عمران خان کی پارٹی کے 9 اراکین کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ ان لوگوں پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلے گا۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں ان لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے جو کسی نہ کسی طور سے 9 مئی کے تشدد میں ملوث تھے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 50 گرفتار لوگوں پر آرمی ایکٹ کے تحت کیس چلائے جانے کی تیاری ہے۔ عمران خان کے خلاف بھی آرمی ایکٹ کے تحت کیس چلائے جانے کی بات ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ شہباز حکومت عمران خان کو کسی طرح گرفتار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے ساتھ بڑھتی مشکلات کے درمیان پی ٹی آئی کے درجنوں لیڈران نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ پارٹی چھوڑنے والوں میں فواد چودھری، شیریں مزاری، امیر کیانی، فیاض الحسن چوہان، ملک امین اسلم، آفتاب صدیقی جیسے سرکردہ لیڈران شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔