پاکستان: لاہور ہائی کورٹ نے جماعت الدعوۃ کے 6 ارکان کو بری کر دیا

اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے جماعت الدعوۃ کے ارکان ملک ظفر اقبال، یحییٰ مجاہد، نصر اللہ، سمیع اللہ اور عمر بہادر کو نو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

تصویر بشکریہ لاہور ولرڈ
تصویر بشکریہ لاہور ولرڈ
user

یو این آئی

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے 2008 کے ممبئی حملوں کے ذمہ دار حافظ محمد سعید کی قیادت والی جماعت الدعوۃ کے چھ ارکان کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام سے بری کر دیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کی مالی معاونت کیس میں جماعت الدعوۃ کے 6 ارکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ ’ڈان‘ کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے ان ارکان کو 3 اپریل 2021 کو سزا سنائی تھی۔

اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے جماعت الدعوۃ کے ارکان ملک ظفر اقبال، یحییٰ مجاہد، نصر اللہ، سمیع اللہ اور عمر بہادر کو نو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جماعت الدعوۃ کے ارکان نے نچلی عدالت کے اس فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے سامنے چیلنج کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔